میں 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں کیونکہ ۔۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بگ باس مدمقابل شیو ٹھاکرے کا روزہ رکھنے کا انکشاف

مقبول بھارتی ریئلیٹی ٹیلی وژن شو بگ باس کے سیزن 16 کے کنٹیسٹنٹ شیو ٹھاکرے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتے ہیں۔

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے شیو ٹھاکرے سے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کی ماہِ رمضان سے جڑی کوئی یادیں ہیں؟

شیو ٹھاکرے نے سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا ایک مسلمان دوست ہے جس کا نام ہے عون،تو ہم سب دوست رمضان میں اُس کے گھر جاتے ہیں اور سحری تک جاگتے ہیں پھر اس کی والدہ ہم سب دوستوں کو ایک ساتھ سحری کے لیے کھانا دیتی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے دوست کی امیّ ہم سب کو بالکل اپنے بیٹے کی طرح کھانا دیتی ہیں اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

شیو ٹھاکرے نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رمضان کا 27 واں روزہ لازمی رکھتا ہوں کیونکہ مسلمان کہتے ہیں کہ یہ بڑی رات ہوتی ہے اور اس رات کو سچے دل سے مانگی گئی ہر دلی مراد ضرور پوری ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے رمضان کے بعد سب سے زیادہ انتظار شیر خورمے کا ہوتا ہے جو عید پر بنایا جاتا ہے اور میں ہر وقت اسے کھانے کے لیے تیار رہتا ہوں۔

Shiv Thakare Informs That He Keeps Ramadan Ka 27Th Wala Roza

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shiv Thakare Informs That He Keeps Ramadan Ka 27Th Wala Roza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shiv Thakare Informs That He Keeps Ramadan Ka 27Th Wala Roza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   943 Views   |   08 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

میں 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں کیونکہ ۔۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بگ باس مدمقابل شیو ٹھاکرے کا روزہ رکھنے کا انکشاف

میں 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں کیونکہ ۔۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بگ باس مدمقابل شیو ٹھاکرے کا روزہ رکھنے کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں کیونکہ ۔۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بگ باس مدمقابل شیو ٹھاکرے کا روزہ رکھنے کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔