بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

بیر کو سیب کے خاندان کی ایک قسم کہا جاتا ہے جس کے فوائد سیب سے کم نہیں لیکن یہ سیب کی بنسبت قیمت میں سستا ہوتا ہے جہاں بیری ڈھیروں فوائد سے بھرپور پھل ہے وہیں اس کے درخت پر اُگنے والے پتے بھی قدرت کی طرف سے انسان کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کس طرح بیری کے پتوں کے استعمال سے آپ اپنی صحت اور خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی کریں بیری کے پتوں کا استعمال اور کریں اپنی صحت اور خوبصورتی میں اضافہ وہ بھی کم سے کم خرچہ کئے۔

بیری کے پتوں کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیری کے پتوں کا استعمال

بیری کے پتے کس قدر اہمیت رکھتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر شیمپو وغیرہ کی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے پراڈکٹ میں بیری کے بیری کا تیل موجود ہے جو بالوں کو گھنا، مضبوط اور لمبا بناتا ہے۔
بیری کے پتوں میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر گھر کے بڑے بوڑھے جلد کی بیماری میں بیری کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی سے غسل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اگر بیری کے پتوں کو پیس کر سر پر اس کا پیسٹ لگایا جائے تو اس سے بال گھنے، لمبے چمکدار اور نرم و ملائم ہو جاتے ہیں اگر 40 دنوں تک روزانہ بیری کے پتے پیس کر بالوں میں لگائے جائیں اور 20 سے 30 منٹ لگانے کے بعد اسے سادے پانی سے دھو لیں تو بال بہت تیزی سے لمبے ہوں گے۔
یہی نہیں بلکہ ایسا کرنے سے 40 دنوں کے دوران واضح طور پر لمبے اور سلکی ہو جائیں گے بے جان اور روکھے بالوں کا خاتمہ ہو گا اور بال سیاہ بھی ہو جائیں گے، اس کے علاوہ اگر بیری کے پتوں کو پیس کر اس کو دہی میں یا ایلوویرا جیل میں ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو داغ دھبے دانے دور ہوں گے جلد شفاف ہو گی اور چہرے پر شادابی آئے گی۔

صحت میں اضافے کے لئے بیری کے پتوں کا استعمال

اگر آپ کے گلے میں خراش ہو رہی ہے یہ مسوڑھوں میں سوجن اور خون نکلنے کا مسئلہ درپیش ہے تو بیری کے چند پتوں کو اُبال کر اس میں نمک شامل کریں اور اس پانی سے غرارے کریں منہ سے جراثیم کا خاتمہ کرے گا اور چھالوں کو بھی دور کر دے گا۔
اگر آپ کے پیٹ پر اضافی چربی ہونے کے باعث توند نکل گئی ہے تو اس کے لئے بھی بیری کے پتوں سے بہتر کچھ نہیں، ڈیڑھ ماشہ سے چھ ماشے تک بیری کی راکھ لے کر عرق مکو اور عرق بادیاں کے پانچ پانچ تولے میں ملا کر اسے روزانہ صبح چند دن تک استعمال کر نے سے بدن کی چر بی پگھلنے لگتی ہے اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہو جاتا ہے۔
بیری کی راکھ یا گوند آپ کسی پنساری سے بھی لے سکتے ہیں اور درخت سے تازہ حالت میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

بیری کے پتے وٹامنز سے بھرپور

بیری وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ ہے بیری وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے اس کے پتوں اور پھل کا استعمال جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور اور موسی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

Bairi Ke Patton Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bairi Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bairi Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7500 Views   |   15 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔