انجیکشن سے بھی وزن کم نہیں ہو رہا تو جانیں ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گوبھی سے سلم اینڈ سمارٹ ہونے کا وہ طریقہ جو جاپانی بھی بتاتے ہیں

وزن کم کرنا کسی بھی دور میں آسان کام نہیں رہا، یا تو آپ جم جانا شروع کردیں روزانہ ورک آؤٹ کرتے رہیں۔ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھیں۔ کھانے پینے میں محتاط ہو جائیں۔ میٹھا ترک کردیں، آئلی چیزیں چھوڑ دیں اور ساتھ ادویات کا استعمال بھی کریں۔ اس سب سے بھی فائدہ نہیں ہو رہا ہے تو آپ آپریشن کروائیں یا انجیکشنز لگوانا شروع کردیں یہی حل ہے کسی بھی موٹے انسان کا دبلا ہونے کیلئے کیونکہ ہر کسی کی جسامت ایک جیسی لچک نہیں رکھتی جو معمولی احتیاط سے کم زیادہ کرسکیں۔

کوئی 10 سال تک بھی محنت کرتا رہے تو وزن نہیں کم ہو پاتا کیونکہ اس میں جسمانی ہارمونز دیگر کثافتیں بھی شمار ہوتی ہیں جس سے وزن بڑھتا یا گھٹتا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس نے وزن کم کرنے کا وہ ٹوٹکہ بتایا جو جاپانی بھی اپناتے ہیں اور ان کا وزن بھی نارمل رہتا ہے۔ آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔

بند گوبھی سے وزن کم:

بند گوبھی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے، کے، میگنیئشم، فولیٹ، فائبر، ایپی جینن، زی ایکساژنتھن، کائما فیرول اور دیگر کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن کم کرنے کا نسخہ:

اجزاء:
٭ ا بند گوبھی، باریک کٹی ہوئی اور 1 ثابت،
٭ 4 چمچ پنک سالٹ،
٭ 5 سے 6 سیب (سیب کا جوس)،

کیا بنانا ہے؟

بند گوبھی کا اچار دراصل وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ تیزی سے ہمارا میٹا بولزم بوسٹ کرتا ہے اور خون کی گردش کو بڑھاتا ہے، پسینے پیدا کرتا ہے تاکہ چربی پگھل جائے۔

طریقہ:

٭ بند گوبھی کو اچھی طرح کاٹ لیں، پھر اس میں پنک سالٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
٭ ایک کھلے منہ کے جار میں 1 کپ سیب کا جوس ڈالیں اور اس میں ساری بند گوبھی ڈالیں اور اوپر سے 2 کپ سیب کا جوس ڈال کر بند گوبھی کو جار کے اندر اس طرح ہاتھ سے بھریں کہ اندر کوئی جگہ خالی نہ رہ جائے اور مکمل جار اس سے بھر جائے۔
٭ اب ایک بند گوبھی کے اوپری 2 پتے پورے لیں اور ان کو جار کے اندر اوپری سطح پر بچھا دیں۔
٭ پھر اس کا ڈھکن لگا کر بند کرکے کسی ایسی جگہ پر 5 دن کیلئے رکھیں جہاں دھوپ بھی ملے اور تازی ہوا بھی۔
٭ 5 دن کے بعد بند گوبھی کے پتوں کو نکال کر پھینک دیں اور روزانہ نہارمنہ اور ہر کھانے سے قبل اس اچار کو 1 سے 3 چمچ ضرور کھائیں۔
٭ جتنا زیادہ استعمال ہوگا، اسی حساب سے وزن میں کمی بھی آئے گی۔

Weight Loss By Dr Bilquis

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weight Loss By Dr Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weight Loss By Dr Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4053 Views   |   18 Sep 2022
About the Author:

is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انجیکشن سے بھی وزن کم نہیں ہو رہا تو جانیں ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گوبھی سے سلم اینڈ سمارٹ ہونے کا وہ طریقہ جو جاپانی بھی بتاتے ہیں

انجیکشن سے بھی وزن کم نہیں ہو رہا تو جانیں ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گوبھی سے سلم اینڈ سمارٹ ہونے کا وہ طریقہ جو جاپانی بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجیکشن سے بھی وزن کم نہیں ہو رہا تو جانیں ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گوبھی سے سلم اینڈ سمارٹ ہونے کا وہ طریقہ جو جاپانی بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔