مہنگی کریم بھی یہ جادو نہیں دکھا سکتی.. کچے دودھ سے پائیں چاند جیسا چہرہ وہ بھی بنا کسی خرچے کے

پہلے کے دور میں بیوٹی پارلر جانے کا اتنا رواج نہیں تھا، نہ ہی اتنی جدید ٹیکنالوجی تھی کہ جب جی چاہا کوئی بھی ٹریٹمینٹ کروا کر من چاہے نتائج حاصل کر لیے. اس کے بجائے گھریلو سادہ ٹوٹکے آزمائے جاتے تھے جن کے نتائج بھی دیرپا اور بہترین ہوتے تھے.

صدیوں سے جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے کچے دودھ کا استعمال کیا جارہا ہے. کچے دودھ میں بی وٹامنز، الفاہائیڈروکسی ایسڈز ، کیلشیم اور دیگر طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو رنگت نکھارنے والی مہنگی کریموں میں مصنوعی طور پر شامل کیے جاتے ہیں.

چہرے کو دھو کر خشک کر لیں اور اب روئی یا واش کلاتھ کا استعمال کرتے ہوئے ہلکی گردش کے ساتھ کچے دودھ کو اپنی جلد پر آہستہ سے ملیں۔ روئی کی گیند کی مد د سے گندگی کو صاف کریں جس سے چکنائی سے پاک صاف چہرہ رہے گا. یہ عمل بند سوراخوں کے اندر موجود گندگی کو باہر نکال دیتا ہے. اس کے علاوہ بلیک ہیڈز، ایکنی کا خاتمہ کر کے جلد کو نمی بخشتا ہے.

اسی طرح کچے دودھ کو ماسک کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. نس دودھ کو چہرے پر لگا کر 20 منٹ خشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.

کچے دودھ میں لیسیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کو نکھارنے کی خصوصیات رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی سطح پر موجود مردہ خلیوں سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ایک پیالے میں تازہ کچا دودھ لیں اور اس میں نرم کپڑا یا روئی ڈبو دیں پھر مروڑ کر اپنی داغ دار جلد پر لگائیں بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں کم از کم تین بار شاور یا نہانے سے پہلے استعمال کریں۔

Benefits Of Raw Milk On Face

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Benefits Of Raw Milk On Face and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Raw Milk On Face to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   923 Views   |   25 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مہنگی کریم بھی یہ جادو نہیں دکھا سکتی.. کچے دودھ سے پائیں چاند جیسا چہرہ وہ بھی بنا کسی خرچے کے

مہنگی کریم بھی یہ جادو نہیں دکھا سکتی.. کچے دودھ سے پائیں چاند جیسا چہرہ وہ بھی بنا کسی خرچے کے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگی کریم بھی یہ جادو نہیں دکھا سکتی.. کچے دودھ سے پائیں چاند جیسا چہرہ وہ بھی بنا کسی خرچے کے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔