پاکستان میں پھنس گئی تھی اور۔۔ نوجوان لڑکے کے پیار میں پاکستان آنے والی اونیجا نے امریکہ پہنچ کر کیا کہہ دیا؟ ویڈیو

Onijah Robinson Who Came Karachi Returns To NYC

اونیجا اینڈریو رابنسن، جو ایک پاکستانی نوجوان کی محبت میں اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان پہنچیں، مگر پھر یہاں ایسی الجھیں کہ نکلنا مشکل ہوگیا۔ دوبارہ اپنے ملک جانے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ، میں نیویارک پہنچ کر بہت خوش ہوں، میری گرفتاری کی خبریں غلط ہیں۔ جبکہ پاکستان واپس آنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ، وہ اس بارے میں بات کریں گی۔

چار ماہ تک وہ پاکستان میں سرگرداں رہیں، دبئی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور اب نیویارک کی روشنیوں میں واپس آ کر وہ نئی زندگی جینے کو تیار ہیں۔ ان کی نیویارک میں عیاشیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جہاں وہ مہنگے علاقوں میں گھومتی، دلکش لباس میں نظر آتی اور ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔

پاکستان میں ان کی کہانی اس وقت شہ سرخیوں میں آئی جب ظفر عباس نے ان کا معاملہ اٹھایا۔ تب دنیا نے جانا کہ ایک امریکی خاتون کراچی میں بے یار و مددگار بھٹک رہی ہے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ جس 19 سالہ لڑکے کے پیچھے وہ پاکستان آئیں، وہ اور اس کا خاندان ان سے ملنے کو بھی تیار نہ ہوا۔

اس کہانی میں ایک اور موڑ تب آیا جب انہیں جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں رکھا گیا۔ وہاں بھی ان کی ویڈیوز بنیں، اور ان کی دیکھ بھال پر مامور خاتون پولیس افسر کے ساتھ ان کی تصویریں بھی وائرل ہوئیں۔ آخرکار، انہیں 8 فروری کو پاکستان سے نکال کر دبئی بھیجا گیا، مگر وہاں بھی وہ کچھ ہفتے ٹھہریں، تب بھی ویڈیوز وائرل ہوتی رہیں، اور اب نیویارک پہنچتے ہی دوبارہ خبروں میں آگئی ہیں۔

نیویارک میں انٹرویوز دیتے ہوئے اونیجا نے کہا، میں پاکستان میں پھنس گئی تھی، دبئی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میری گرفتاری یا کسی قانونی کارروائی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Onijah Robinson Who Came Karachi Returns To Nyc

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Onijah Robinson Who Came Karachi Returns To Nyc and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Onijah Robinson Who Came Karachi Returns To Nyc to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1638 Views   |   07 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 April 2025)

پاکستان میں پھنس گئی تھی اور۔۔ نوجوان لڑکے کے پیار میں پاکستان آنے والی اونیجا نے امریکہ پہنچ کر کیا کہہ دیا؟ ویڈیو

پاکستان میں پھنس گئی تھی اور۔۔ نوجوان لڑکے کے پیار میں پاکستان آنے والی اونیجا نے امریکہ پہنچ کر کیا کہہ دیا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاکستان میں پھنس گئی تھی اور۔۔ نوجوان لڑکے کے پیار میں پاکستان آنے والی اونیجا نے امریکہ پہنچ کر کیا کہہ دیا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔