بچے بھوک سے تڑپتے تھے آخر مجبور ہو کر ۔۔ 60 سال کی عمر میں خاتون کو مزدوری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

ہمارے معاشرے میں خواتین کو ہمیشہ مرد سے کمزور اور نازک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک عام خیال ہے کہ گھر صرف مرد چلاتا ہے اور اگر وہ نہ ہو تو عورت کا خود کا کوئی وجود نہیں ہے وہ کچھ نہیں کر پائے گی اکیلے، لیکن لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ جو عورت مرد کو دنیا میں لا سکتی ہے وہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی باہمت خاتون کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ایک ماں ایک بیٹی ایک دادی ہیں، جنھوں نے نہ گرمی دیکھی نہ سردی بلکہ مسلسل گزشتہ 35 سالوں سے تندور کا کام کر کت اپنے گھر کی روزی روٹی کا نظام چلا رہی ہیں، آئیے ان کی کہانی جانتے ہیں

شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ اماں، جو کہ گھریلو مجبوری، بھوکے بچوں اور ظالم پیٹ کی خاطر اتنا محنت کش کام کرنے پر مجبور ہوگئیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔ اماں نے بتایا کہ، "میرا شوہر نشہ کرتا تھا اور ہر وقت نشے میں ڈوبا رہتا تھا جس کی وجہ سے گھر میں فاقے پڑنے لگے، آخر تنگ آ کر اپنے بچوں کو پالنے کی ذمہ داری میں نے لے لی، کیونکہ میں انھیں ایسے برے حال میں مرتا ہوا تو نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ بس تبھی میں نے باہر نکل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا اور تندور پر کام شروع کیا، اس سے گھر کی روزی روٹی چلتی رہی اور میں نے اسی سے کما کر اپنے بچوں کی شادیاں بھی کی اور عمرہ بھی کیا"۔ اماں نے مزید بتایا کہ "میرے تین بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن کو میں نے اکیلے پالا ہے، جبکہ شوہر کے انتقال کو 11 سال ہوگئے ہیں۔"

لوگوں کا برتاؤ:

اماں کہتی ہیں، "اس معاملے میں، میں بہت خوش نصیب ہوں کیونکہ میرے اردگرد ایسے لوگ تھے جنھوں نے مجھے پریشان کرنے کے بجائے میری حوصلہ افزائی کی، میری دکان کے آگے ہی پولیس اسٹیشن ہے وہاں کے اہلکار بھی میری بہت عزت کرتے ہیں"

Bachy Bhook Se Mar Rhy Thy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachy Bhook Se Mar Rhy Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Bhook Se Mar Rhy Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1873 Views   |   28 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچے بھوک سے تڑپتے تھے آخر مجبور ہو کر ۔۔ 60 سال کی عمر میں خاتون کو مزدوری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

بچے بھوک سے تڑپتے تھے آخر مجبور ہو کر ۔۔ 60 سال کی عمر میں خاتون کو مزدوری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے بھوک سے تڑپتے تھے آخر مجبور ہو کر ۔۔ 60 سال کی عمر میں خاتون کو مزدوری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔