شملہ مرچ کے یہ 5 فوائد جانتے ہیں؟

شملہ مرچ نہ صرف سستی اور مزیدار بھی ہوتی ہے بلکہ یہ کثیر خصوصیات رکھنے والی ایسی سبزی ہے جسے کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور پکا کر بھی جبکہ یہ کسی بھی قسم کے سلاد میں ڈالنے کے لیے بھی بہترین ہے۔ اس کو آملیٹ، سالن، شوربے کے ساتھ ساتھ گوشت کی ڈشز میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
شملہ مرچ کے پانچ فوائد درج ذیل ہیں جن سے آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔


مدافعاتی نظام کی مضبوطی
شملہ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ سرخ شملہ مرچ میں سنگترے سے تقریباً دو گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ خون میں سفید ذرات کے لیے اہم ہے۔ جو کہ انفکیشن سے لڑنے کے لیے ضروری مانے جاتے ہیں۔ جب جسم وٹامن سی بنانے یا سٹور کرنے کے قابل نہیں رہتا تو ضروری ہوتا ہے کہ اسے خوراک سے حاصل کیا جائے۔

اچھی جِلد
یہ خوش ذائقہ ’پھل‘ بیٹاکیروٹین سے لبریز ہوتا ہے جس کی وجہ سے شملہ مرچ خوش رنگ بھی دکھتی ہے۔ جسم میں جا کر بیتاکیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو تیزی سے شفایاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ وباؤں سے محفوظ رکھتا ہے اور جِلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے۔
اسی طرح وٹامن اے ہی ڈرمس اور ایپی ڈرمس یعنی جلد کی دو تہوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ وٹامن سی جسم میں کولاجن بننے میں بھی مدد دیتا ہے جو جِلد کو بنیاد فراہم کرتا ہے اور جھریاں کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

کینسر سے لڑائی میں مددگار
اسی طرح اس میں پائے جانے والے بہت چھوٹے مقوی ذرات اپنے اندر کینسر سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ شملہ مرچ کھانے سے جگر اور پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ جن کھانوں میں فلیوونوئڈز (سفید اور زرد مادوں پر مشمتل اجزا) شامل ہوں وہ بریسٹ کینسر کا سبب بنے والے خلیوں کا بڑھاؤ روکنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔

میٹابولزم میں بہتری
میٹابولزم یعنی خوراک کے جزو بدن بننے کے عمل میں بہتری آتی ہے۔ شملہ مرچ جسم میں تولید حرارت کو موثر بنا سکتی ہے۔ اگرچہ یہ لال مرچ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے تاہم میٹابولزم میں بہتری لاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ عام حالات سے زیادہ حرارے (کیلوریز) جلاتےہیں اور وہ بھی گرم پسینوں کے بغیر، جو مصالحے دار کھانا کھانے سے آتے ہیں۔

آنکھوں کے لیے مفید
یہ ایک اور فائدہ ہے جو وٹامن اے کی بدولت حاصل ہوتا ہے یہ قرنیہ چشم (آنکھ کی بیرونی سطح) کی حفاظت کرتا ہے اور پردہ بصارت (اندرونی حصہ) کو بہتر بناتا ہے، جس سے بینائی میں بہتری آتی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ نظر میں کمزوری پیدا ہونے کا سلسلہ سست ہوتا ہے۔

بشکریہ : اردو نیوز

Shimla Mirch Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shimla Mirch Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shimla Mirch Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6280 Views   |   14 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

شملہ مرچ کے یہ 5 فوائد جانتے ہیں؟

شملہ مرچ کے یہ 5 فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شملہ مرچ کے یہ 5 فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔