مائیکروویو اوون میں کون سا برتن استعمال کریں؟ اوون استعمال کرنے پہلے یہ اہم باتیں جان لیں، جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہیں

مائیکروویو اوون ایک اچھا اور کارآمد الیکٹرانک اپلائنس ہے، جس کی مدد سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے اور وقت بے وقت کھانا گرم کرنے کے لئے بار بار چولہا نہیں جلانا پڑتا، بس کھانا پلیٹ میں رکھ کر اس میں رکھ دیا اور کچھ ہی دیر میں کھانا گرم۔

وقت بچانے اور کام کو آسان کرنے والی سہولت آج کے دور میں سب ہی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں، پر کوئی بھی الیکٹرونک مشین استعمال کرنے سے پہلے اسکی پوری معلومات ہونا بھی ضروری ہے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں مائیکروویو میں کون سے برتن میں کھانا گرم کرنا آپ کے لئے صحت مند ہے اور کن برتنوں کو اوون میں رکھنا نقصان دہ۔

کون سا برتن استعمال نہیں کرنا چاہیئے؟

اوون میں ہر گز پلاسٹک کی پلیٹیں یا پلاسٹک کا پیالہ نہ رکھیں کیونکہ پلاسٹک میں ڈائی آکیسژن کیمیکل پایا جاتا ہے جو اوون کی گرمائش سے پگھلنے لگتا ہے اور اس کے بدلے میں پلاسٹک کی پلیٹیں کناروں یا درمیان سے پھولنے لگتی ہیں ان میں بلبلے نکلنے لگتے ہیں۔ جو پیٹ میں مائیکروپلاسٹک کے ذرات پیدا کرنے کی بڑی وجہ بنتا ہے۔

لکڑی اور لوہے کے برتنوں کو بھی ہر گز استعمال نہ کریں، اس سے کھانا تو گرم ہوگا، مگر ممکن ہے کہ اوون کی پلیٹ خراب ہو جائے یا ٹوٹ جائے جس سے کھانا ضائع ہو سکتا ہے۔

کون سا برتن استعمال کرنا چاہیئے؟

شیشے اور سلیکون کے بنے ہوئے برتنوں کا استعمال مائیکرو اوون کے لئے کارآمد برتن ہیں، ان میں پیٹروکیمیکلز اور فینول کے کچھ کم اثر والے ذرات موجود ہوتے ہیں جو کھانے میں کسی قسم کے اضافی کیمیکلز کا اضافہ نہیں کرتے۔

اسٹین لیس اسٹیل یا نان اسٹک برتنوں میں فتھیلیٹس، بس فینول اے شامل ہوتے ہیں، یہ برتن بھی قابل استعمال ہیں، اس لئے مائیکروو اوون کو استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں تاکہ بڑے نقصان سے بچ سکیں۔

اوون میں کھانا بنانے یا گرم کرنے کے چند اصول:

۔ پکانے کے دوران کھانے کو کئی بار ہلایا اور اُلٹ پُلٹ کیا جائے۔ تاکہ کیمیکلز ایک جگہ اکھٹا نہ ہوں۔
۔ کھانا ایسے ڈھکن سے ڈھکا ہوا ہو جو مائیکروویو میں استعمال کے لیے محفوظ ہوں یعنی برتن قابلِ استعمال ہوں۔
۔ انڈے کو مائیکروویو میں کم از کم 160 ڈگری فارن ہائٹ ٹیمپریچر پر پکایا جائے، جبکہ اگر آپ بچے ہوئے انڈے کومائیکروویو میں دوبارہ گرم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے درجہ حرارت کو کم از کم 165 ڈگری فارن ہائٹ تک رکھیں۔
۔ دوبارہ گرم کی جانےوالی مرغی یا بڑے گوشت کو 165 ڈگری فارن ہائٹ پر گرم کریں۔
۔ بچوں کے دودھ کو اس میں گرم کرنے سے گریز کریں، کیونکہ دودھ میں کیمیکلز جلدی ہی اثر کر جاتے ہیں۔

Oven Mein Khana Banane Ke Asool

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Oven Mein Khana Banane Ke Asool and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Oven Mein Khana Banane Ke Asool to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3160 Views   |   09 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مائیکروویو اوون میں کون سا برتن استعمال کریں؟ اوون استعمال کرنے پہلے یہ اہم باتیں جان لیں، جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہیں

مائیکروویو اوون میں کون سا برتن استعمال کریں؟ اوون استعمال کرنے پہلے یہ اہم باتیں جان لیں، جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مائیکروویو اوون میں کون سا برتن استعمال کریں؟ اوون استعمال کرنے پہلے یہ اہم باتیں جان لیں، جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔