آج کل لوگوں کو دودھ پینا بلکل پسند نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم بچپن سے ہی دودھ سے بھاگتے آئے ہیں مگر چائے کے اتنے دیوانے ہو گئے کہ بس چائے کے لئے ہی دودھ لاتے ہیں۔ مگر درحقیقت دودھ کیلشیئم حاصل کرنے کا سستا ٹانک ہے، بس ہم اس کو استعمال کرنے میں کنجوسی کر جاتے ہیں۔ آج کے-فوڈ میں آپ کے لئے ہم لائے ہیں دودھ پینے کا ایک اور زبردست طریقہ جو آپ کے 3 بڑے مسائل کو حل کرسکتا ہے وہ بھی 15 دن تک روزانہ استعمال کرنے سے۔
دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
فائدہ:
٭ وزن میں کمی:
جن لوگوں کا دن بہ دن وزن کم ہو نے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے اور وہ ہر قسم کی ڈائٹ بھی کر رہے ہیں پھر بھی وزن کم نہیں ہو رہا ہے تو بس ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ زیرہ اور آدھا چمچ شہد مکس کریں اور روزانہ رات کو سونے سے قبل پی جائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جلد ہی آپ کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
٭ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد:
خؤاتین کو ہڈیوں ارو جوڑوں کے درد کی شکایت زیادہ رہتی ہے، ان کو چاہیئے کہ ایک کپ دودھ کو ابالنے رکھیں اور اس میں ایک چمچ زیرہ اور ایک چمچ شہد مکس کریں اور 5 منٹ تک دودھ کو پکائیں، پھر اس دودھ کو پی جائیں اور زیرے کو چبا لیں۔
یہ آپ کے جوڑوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرے گا اور ہڈیوں کو بھی طاقت دے گا۔
٭ پیٹ خراب:
آپ کا پیٹ خراب ہو گیا ہو یا معدے میں تکلیف رہتی ہو، روزانہ صبح نہارمنہ ایک کپ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرکے پی لیں، اس سے آپ کو ہاضمے کی شکایت بھی نہیں رہے گی اور پیٹ کے درد سے بھی نجات مل جائے گی، ساتھ ہی آپ کو پیٹ کے کیڑوں سے بھی راحت مل جائے گی۔
یہ ٹپس فائدہ مند کیوں؟
یہاں ہم نے آپ کو دودھ میں زیرہ ارو شہد مسک کرنے کے 3 فائدے بتائے ہیں اور یہ تینوں کارآمد اس لیئے ہیں کیونکہ دودھ میں شمال کیلشیئم، وٹامن ڈی، زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور ربوفلامن کے علاوہ شہد میں شامل وٹامن اے اور سی تمام چیزیں آپس میں مل کر آپ کی صحت کو بڑھانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں بھی مفید ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Main Zeera Aur Shehd Mila Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Main Zeera Aur Shehd Mila Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.