ٹماٹر سے خوبصورتی میں اضافے کے چند حیرت انگیز طریقے جو لگائیں آپ کی خوبصورتی میں چار چاند

کون ہے جو ہمیشہ جوان نہیں نظر آنا چاہتا اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو ٹماٹر کو اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کریں ٹماٹر آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنا کر اس پر موجود جھائیاں اور رنگت نکھار سکتے ہیں۔
ٹماٹر اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ یہ پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن اے اور وٹامن بی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہیں، ٹماٹر کے استعمال سے آپ کی جلد پر اور کون کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

• ٹماٹر استعمال کرنے کے فوائد

• جلد کے کینسر سے بچائے

انٹرنیشنل جرنل آف نیوٹریشن، فارماکولوجی، نیورولوجیکل ڈیزیزز
میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں لائکوپین ہوتا ہے، یہ ایک کیروٹینائڈ جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے، اور یہ کینسر کے خلاف طاقتور اثرات رکھتا ہے، سورج کی نقصان دہ کرنوں سے ہونے والے جلد کے کینسر سے بچاؤ کے لئے ٹماٹر کا استعمال بےحد مفید ہے اس لئے اگر روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کھایا جائے تو اس سے یہ خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

• دھوپ کے مضر اثرات سے بچائے

ٹماٹر لائکوپین، فائٹو فلوین اور فائٹوئن کیروٹینائڈز فوٹو پروٹیکٹو خصوصیات رکھتے ہیں لیکن یہ سن اسکرین کا متبادل نہیں ہیں، امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر کی مختلف مصنوعات سے لائکوپین کا استعمال جلد پر سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات کو کم کر سکتا ہے اور اس کے لئے ٹماٹر کھانا اور اسے جلد پر لگانا دونوں فائدے مند ہیں۔

• زخم بھرنے میں مدد کرے

ٹماٹر میں موجود وٹامن سی ہماری جلد پر موجود ٹشوز کو جُڑنے میں مدد دیتے ہیں یہ پرانے زخموں کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور شفا یابی کے عمل کو تیز کرتا ہے، امریکی محکمہ زراعت کے مطابق ، ایک کپ ٹماٹر میں 30 گرام وٹامن سی ہوتا ہے اس لئے اگر روزانہ ٹماٹر کھایا جائے تو یہ وٹامن سی کی کمی کو کسی حد تک پورا کر سکتا ہے۔

• جلد کی سوزش کو دور کرے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (یو ایس اے) کے مطابق ٹماٹر میں لائکوپین، بیٹا کیروٹین، لوٹین، وٹامن ای اور وٹامن سی جیسے اجزاء اینٹی سوزش اثرات اور خصوصیات رکھتے ہیں، اگر ٹماٹر کو براہِ راست جلد پر لگایا جائے تو یہ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے مضر اثرات کو کم کر کے جلد کی سوزش اور کو ختم کرتا ہے اور اس کی تازگی بحال کرتا ہے۔

• خون کے مردہ خلیات دور کرے

ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر میں موجود انزائم جلد کے مردہ خلیوں کو نکالنے میں مدد کرسکتے ہیں، اگر آپ ٹامٹر کو پیسٹ بنا کر اس میں چینی ملا کر جلد کا اسکرب کریں اور اس اسکرب کو اپنے جسم پر بھی رگڑیں تو اس سے جلد کی ظاہری شکل بہتر ہوگی اور مردہ خلیات جسم سے دور ہو جائیں گے چہرے پر اگر استعمال کیا جائے تو چہرے پر نکھار آئے گا اور ڈیڈ اسکن سیلز کا خاتمہ ہوگا۔

Tamatar Se Khubsoorti Main Izafa Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Tamatar Se Khubsoorti Main Izafa Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamatar Se Khubsoorti Main Izafa Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3567 Views   |   07 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ٹماٹر سے خوبصورتی میں اضافے کے چند حیرت انگیز طریقے جو لگائیں آپ کی خوبصورتی میں چار چاند

ٹماٹر سے خوبصورتی میں اضافے کے چند حیرت انگیز طریقے جو لگائیں آپ کی خوبصورتی میں چار چاند ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹماٹر سے خوبصورتی میں اضافے کے چند حیرت انگیز طریقے جو لگائیں آپ کی خوبصورتی میں چار چاند سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔