چقندر کھائیں ! قوت مدافعت بڑھائیں

انفیکشن کے خلاف مزاحمتی کردار اد ا کرنے والا چقندر گوشت کے سالن ، سادہ ترکاری ، سلاد اور رائتے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسے کھانے سے ذیابیطس اور کینسر کے خلاف مدافعتی قوت بڑھتی ہے ۔ چند برس قبل تک نائٹرک آکسائیڈ سے متعلق تحقیقات سامنے نہیں آئی تھیں چنانچہ غذائی افادیت کا انکشاف نہیں ہوا تھا کہ خون کے خلیے نائٹرک آکسائیڈ بھی رکھتے ہیں اور یہ گیس خون کے خلیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق آکسیجن لے جانے میں مددگار ہوتی ہے ۔

چقندر کا پانی مفید ہے ۔
ہرقسم کی سبزی اور پھل کے اندر کثیر مقدار میں ایسا مادہ ہوتاہے جو قبض دور کرتا ہے ، سفید چقند تسکین بخشتا ہے ، سیاہ قسم قابض ہوتی ہے البتہ اس کا عرق نکال کے لگانے سے خارش خاص کر جلدی امراض ختم ہوجاتے ہیں جلدکی یہ بیماری پھپھوندی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ چقندر کا عرق پھپھوندی کو ختم کرتا ہے ۔ قدیم طبیب چقندر کے پتوں کا پانی نکال کر اس سے کلی کراتے تھے ۔ سفید چقندرکاپانی جگر کی بیماریوں پر اچھے اثرات ڈالتا ہے ۔

یہ یورپ کی مقبول غذا ہے
چقند ر پاکستان ، ہندوستان ، شمالی امریکہ او ریورپ میں کثرت سے سبزی کے طو رپر کاشت کیا جاتا ہے ۔یورپ میں اس کا پودا 1584میں لایا گیا اوراب یہ وہاں کی غذا اور صنعت میں آلو کے بعد سب سے مقبول سبزی ہے ۔ چقندر کا تعلق پالک کے خاندان سے ہے البتہ اس کا غذا کے طور پر کھایا جانے والا پسندید حصہ اس کی جڑ ہے ۔ سلاد کے طور پر کھائیے یا اُبال کر یا گوشت کے ساتھ پکائیے ، ہر طرح سے مفید ہے ۔

چقند رکے مفید کیمیائی اجزاء
اس سبزی میں ایک کیمیائی جزو Betinپایاجاتا ہے ، یہ خون بڑھاتاہے ۔ گردوں کی صفائی کرتاہے ۔ معدے اور آنتوں میں ہونے والی جلن سے آرام دیتا ہے ۔ سرخ چقند ر سے خواتین کا ماہانہ نظام درست ہوتا ہے ۔

چقند ر کی شکر :
یورپ میں چقند کی شکر کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ چینی زیادہ سفید دانہ دار اور مٹھاس میں گنے سے پھیکی ہوتی ہے ۔ گلوکوز کی کمی ہوجانے پر مریضوں کو چقند کی شکر کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ اگر آپ اُبلا ہو ا چقند بھی کھالیتے ہیں تو بھی گلوکوز کاکام کرے گا ۔جسم میں مطلوبہ مقدار میں شکر کی موجودگی کمزوری کو دور کرتی ہے ۔ نوٹ : امراض قلب اور بلڈ پریشر کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں ۔

Chukandar Ke Fayde - Beet Benefits in Urdu

Beet is a highly beneficial vegetables for us. It resists hard against various kinds of infections. It can be eaten as curry, salad, raw and in raita. It increases resistance against diabetes and cancer. Beet (Chukandar) is also helpful to ease constipation. White beet provides tranquility. Its water also helps for liver problems.

Tags: Chukandar Ka Faida Beetroot Ke Faide

Chukandar Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chukandar Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chukandar Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   5 Comments   |   104715 Views   |   14 Jan 2019
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

chukandar 1 kamal ke chz ha bhi ya use karo o face color asa hojata ha red wow bht acha ha or apny acha article lkha mjy pasand aya .

  • ali abbasi, karachi

The article is no doubt very informative and effective.

  • Munawar Ahmed, Karachi

mujy HB ki shyakyat hai bhot im pregnant mujy koi aesi chez baten jis say blood ki kami puri ho jaey

  • , lhr

I like eating beet raw and sometimes cooked if cooked well. It's juice is also good for better eyesight.

  • Amir Qazalbash,

chukandar ke boht faide hain. Is ko salad ke sath chabaa kar bhi khaya karen or is ka juice bna kar bhi piyen. Donon tarhan boht umda hai.

  • Shafaat Khan,

چقندر کھائیں ! قوت مدافعت بڑھائیں

چقندر کھائیں ! قوت مدافعت بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چقندر کھائیں ! قوت مدافعت بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔