کیا آپ بھی ایکنی اور چکنی جلد سے پریشان ہیں؟؟ تو جانیں کیسے چار ڈسپرین کی گولیاں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

عید کے موقع پر جب کہ کرونا وائرس کے سبب تمام بیوٹی پارلر بھی بند ہیں خواتین کے لیے عید کی تیاری کرنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے- مگر جس طرح سجنا سنورنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے تو اس کے لیے مختلف راستے بھی نکالنا ان کو آتا ہے ۔ شوبز سے جڑی خواتین نے گھر بیٹھی خواتین کی ان مشکلوں کو دیکھتے ہوۓ گھریلو اشیا سے بنے ماسک بنانے کے طریقے بتا دیے ہیں تاکہ خواتین گھر بیٹھے فیشل کر کے پارلر جیسی چمک حاصل کر سکیں-

1: ڈسپرین کی گولیوں سے بنا ماسک

گرمی کے موسم میں اور رمضان کے مہینے میں تلی ہوئی اشیا کے زیادہ استعمال کے سبب جلد بہت چکنی ہو جاتی ہے جس کے سبب جلد پر کیل اور مہاسے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں- اور زيادہ چکنائی کے سبب مسام بھی کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور میک اپ بھی اچھا نہیں لگتا ہے-
ایکنی سے پریشان خواتین کے لیے معروف بیوٹیشن اور ماڈل نادیہ حسین نے ایک بہت ہی آسان اور تیر بحدف نسخہ دیا ہے- نادیہ حسین کے مطابق چار گولیاں ڈسپرین کی لے کر ان کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بعد ان میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں-
پیسٹ بنانے کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر مل دیں اور خشک ہونے تک چھوڑ دیں- اس کے بعد شیٹ ماسک لے کر چہرے پر لگا لیں اور چہرے کو بیس منٹ سے آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں اس کے بعد ماسک اتارنے کے بعد چہرے کے اوپر ٹونر لگائیں-
ٹونر تیار کرنے کے لیے بھی ایک بوتل میں عرق گلاب لے کر اس میں چند قطرے سیب کا سرکہ اور تین گولیاں ڈسپرین کی شامل کر دیں اور جلد کو ٹون کر نے کے لیۓ استعمال کریں-
یاد رہے کہ یہ نسخہ صرف اور صرف چکنی جلد والی خواتین کے لیے ہے-

2: شہد اور لیموں سے بنا ماسک

مائرہ خان کا اس بارے میں یہ کہنا تھا کہ ان کے بچپن میں جب بھی وہ اپنی امی سے کہتی تھیں کہ ان کو پارلر جانا ہے تو ان کی امی ان کو اس نسخے کے بارے میں بتاتی تھیں- اور ان کا کہنا یہ ہوتا تھا کہ اس کے استعمال سے جلد اتنی صحت مند اور چمکدار ہو جاتی ہے کہ اس کے بعد کسی پارلر جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی ہے-
اس ماسک کو بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے دو لیموں لے کر ان کا رس نچوڑ لیں اور اس میں ایک چمچ شہد شامل کر دیں اور اس کے بعد اس کو ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر مل دیں دس منٹ تک لگے رہنے دیں اس کے بعد سادہ پانی سے یا پھر بیسن سے دھو لیں چہرے کی جلد چمکدار ہو جائے گی-

Homemade Disprin Face Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Disprin Face Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Disprin Face Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3962 Views   |   13 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ بھی ایکنی اور چکنی جلد سے پریشان ہیں؟؟ تو جانیں کیسے چار ڈسپرین کی گولیاں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

کیا آپ بھی ایکنی اور چکنی جلد سے پریشان ہیں؟؟ تو جانیں کیسے چار ڈسپرین کی گولیاں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ایکنی اور چکنی جلد سے پریشان ہیں؟؟ تو جانیں کیسے چار ڈسپرین کی گولیاں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔