حجاب بھی کیا اور جہاز بھی اڑایا ۔۔ برقع پہن کر جہاز اڑانے والی خاتون پائلٹ جو غریبوں کی مدد بھی کرت ہیں، دیکھیے

خواتین جب کچھ کرنے کا ٹھان لیں، تو پھر انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے، ایسا ہی کچھ باحجاب خاتون پائلٹ نے کیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون پائلٹ کی تصاویر کافی وائرل ہیں جو کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں حجاب میں ادا کر رہی ہیں۔

کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری کا شمار پاکستان کی ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں جو کہ اپنی صلاحیتوں اور اخلاقی سماجی حدود کی پابندی کر رہی ہیں۔

دوسری جانب کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری سماجی کاموں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، وہ غریب افراد کو سلائی مرکز اور مفت تعلیم جیسی سہولت مفت فراہم کر رہی ہیں۔

جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بطور پہلی باحجاب خاتون پائلٹ کے طور پر بھی اپنا نام درج کرا چکی ہیں۔ پاکستان کی واحد باحجاب پائلٹ افسر کی جانب سے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو دیا گیا تھا۔

شہناز لغاری بتاتی ہیں کہ بچپن ہی سے ہر چیز کا علم اور قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا، ایک دلچسپ شوق یہ بھی تھا کہ میں آسمان کو چھو لوں، میرے اس خواب کو پورا کرنے میں میرے بھائیوں نے میرا ساتھ دیا تھا۔

حجاب پہنے شہناز لغاری کے لیے یہ پیشہ اس لیے بھی کافی دلچسپ ہے کیونکہ انہوں نے حجاب کرتے ہوئے اپنے سپنے کو پورا کیا ہے۔ جبکہ شہناز لغاری کہتی ہیں کہ میرا ایک اسپتال بنانے کا بھی ارادہ ہے، جس کے لیے میں نے اپنی جیب سے پیسے جمع کیے ہیں، اور پلاٹ بھی خرید کر رکھے ہیں۔

ان کی شخصیت کی دلچسپ بات یہ بھی کہ یہ مقامی سطح پر خواتین کو خود مختار بنا رہی ہیں، یعنی بچیوں کو سلائی مشین کا کام بھی سکھاتی ہیں اور انہیں سلائی مشین بھی دی جاتی ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ 9 گھنٹے کی طویل ٹریننگ کے بعد جب میں نے اکیلے جہاز اڑایا تو مجھے بے حد خوشی ہوئی تھی۔ جبکہ حجاب سے متعلق وہ بتاتی ہیں کہ حجاب ایک رکاوٹ نہیں ہے بلکہ اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے، جو کہ ہماری ہی حفاظت کے لیے ہے۔ اسی وجہ سے اللہ نے مجھے عزت اور نام دیا ہے۔

Hijab Bhi Kia R Jahaz Bhi Uraya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hijab Bhi Kia R Jahaz Bhi Uraya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hijab Bhi Kia R Jahaz Bhi Uraya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1564 Views   |   16 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

حجاب بھی کیا اور جہاز بھی اڑایا ۔۔ برقع پہن کر جہاز اڑانے والی خاتون پائلٹ جو غریبوں کی مدد بھی کرت ہیں، دیکھیے

حجاب بھی کیا اور جہاز بھی اڑایا ۔۔ برقع پہن کر جہاز اڑانے والی خاتون پائلٹ جو غریبوں کی مدد بھی کرت ہیں، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حجاب بھی کیا اور جہاز بھی اڑایا ۔۔ برقع پہن کر جہاز اڑانے والی خاتون پائلٹ جو غریبوں کی مدد بھی کرت ہیں، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔