اکثر خواتین و مرد چہرے پر دانوں اور ان کے ضدی دھبوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، یہ دانے یا تو عمر کے باعث یا پھر گرمی، پسینے اور بیکٹیریا پھیل جانے کے باعث ہوتے ہیں آج ہم آپ کو مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کی بتایا ہوا ایسا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جس کے بعد آپ کے چہرے پر ایک بھی دانہ باقی نہیں رہے گا اور آپ پا سکیں گے بے داغ اور دانوں سے پاک چہرہ۔
چہرے سے دانے ختم کرنے کا نسخہ
• 100 ایم ایل سیب کا سرکہ لیں، اس میں ایک چٹکی آنبہ ہلدی شامل کریں، اب اس میں ایک لیموں کا رس شامل کریں، اب اس محلول کو اچھی طرح سے مکس کریں، پھر اسے کسی خالی اسپرے بوتل میں بھر کر رکھیں۔
• اب خون کو صاف کرنے کے لئے ایک پتیلی میں ایک گلاس پانی لیں، اس میں 6 سے 7 دانے گُل منڈی ڈالیں، 6 سے 7 دانے عناب ڈالیں اب اسے تنا پکائیں کہ آدھا گلاس پانی رہ جائے۔
• اب اس قہوے کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور گلاس میں نکال کر دن میں ایک مرتبہ ضرور پی لیں، دانے، گڑھے، دھبے سب بلکل جڑ سے ختم ہو جائیں گے۔