شہد قدرت کی طرف سے انسانوں کے لئے ایک عظیم تحفے سے کم نہیں، لیکن اگر اس کے ساتھ دیگر قدرتی چیزوں کو شامل کر لیا جائے تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے شہد سے قوتِ مدافعت بڑھانے کا ایک آسان طریقہ جس سے آپ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
قوتِ مدافعت بڑھانا کیوں ضروری ہے؟
یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا بھر کے تمام ممالک کو عالمی وباء کی زد میں ہیں اور ایسے میں ڈاکٹرز کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی غذاؤں کا بھی استعمال کریں جن سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہو، کیونکہ قوتِ مدافعت ہی ہمیں بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ کرنے کے لئے شہد میں کیا ملائیں؟
ماہرین کے مطابق تُلسی بہترین دواؤں کی جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ تلسی کے پتوں کا عرق سفید خون کے خلیوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتا ہے۔
جبکہ کڑی پتے وٹامن اے، بی، سی، بی 12 اور آئرن اور کیلشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں ان دونوں پتوں کو شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کی قوتِ مدافعت میں حیرت انگیز اضافہ ممکن ہے۔
نسخہ بنانے کیلئے درکار اجزاء:
چند کڑی پتے
تُلسی کے چند پتے
شہد
طریقہ:
کڑی پتے اور تلسی کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح پیس لیں کہ اُن کا پیسٹ بن جائے۔
اُس کے بعد اُس پیسٹ کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں 1 چمچ شہد ڈال کر مکس کرلیں، اس طرح آپ کا مفید نسخہ تیار ہے۔
یہ نسخہ کب اور کس طرح استعمال کریں؟
اس پیسٹ کا ایک چمچ روزانہ استعمال کریں، ویسے اسے دن میں کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن صبح نہار منہ اس پیسٹ کا استعمال آپ کو حیران کُن نتائج دے سکتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehd Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehd Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.