بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے صحت سے جڑی حیرت انگیز معلومات

بیجوں اور گری دار میوے کا استعمال صحت مند زندگی کے لیے بےحد ضروری ہے یہ غذائیت فراہم کرتے ہیں اور جسم کو توانائی بخشتے ہیں، ایسے ہی غذائیت سے بھرپور اور توانائی بخش گری دار میوے میں سے ایک اخروٹ ہے، اخروٹ انسانی دماغ سے مشابہت رکھتا ہے اور صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔
مطالعات کے مطابق سادے اخروٹ سے زیادہ بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بھیگے ہوئے اخروٹ ذیابیطس کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔
جی ہاں! ماہرین صحت کے مطابق گری دار میوے اور بیجوں میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو انہیں کچے ہضم کرنا مشکل بنا دیتے ہیں لیکن اگر بھگو کر استعمال کیا جائے تو انہیں بھگونے سے گری دار میوے اور بیج آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں جبکہ ان کو پانی میں بھگونے سے ان کی غذائیت بھی ختم نہیں ہوتی۔
پانی میں بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے اس کے صحت پر کیا کیا فوائد ہیں آیئے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ پانی میں بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے کے حیرت انگیز فوائد

• ذیابطیس میں مفید

ماہرین کے مطابق بھیگے ہوئے اخروٹ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اخروٹ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، بھیگے ہوئے اخروٹ میں صرف 15 کی کم گلیسیمک ہوتی ہے جو انہیں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک صحت مند غذا بناتی ہے، اس کے ساتھ اخروٹ میں انسولین کے خلاف مزاحمت اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ • اومیگا تھری کی وافر مقدار

اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

• جلد اور بالوں کے لئے مفید

اخروٹ قدرتی تیل سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اخروٹ میں موجود یہ تیل جلد اور بالوں کے لیے بہترین ہوتے ہیں، اخروٹ جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

• طریقہ استعمال

رات کو 6 سے 7 عدد اخروٹ چھیل کر انہیں ایک کپ پانی میں بھگو کر ڈھک کر رکھ دیں، اب چاہیں تو صبح سویرے یا پھر دوپہر کے کھانے میں اخروٹ کھائیں اس کا پانی بھی پی لیں کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اگر دہی بھی اس کے ساتھ دوپہر میں کھایا جائے تو اس سے بھرپور فوائد حاصل ہوں گے۔

Bheegy Huye Akhrot Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bheegy Huye Akhrot Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bheegy Huye Akhrot Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3306 Views   |   10 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے صحت سے جڑی حیرت انگیز معلومات

بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے صحت سے جڑی حیرت انگیز معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے صحت سے جڑی حیرت انگیز معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔