88 ویں بار دلہا بنوں گا۔۔ 61 سالہ بوڑھے نے اپنی نئی دلہن کے بارے میں کیا بتایا؟ عجیب و غریب کہانی

“اب میں 88 ویں بار شادی کا لڈو کھاؤں گا۔ اس سے پہلے 87 بار شادی کرچکا ہوں۔ میری پہلی شادی 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی وہ لڑکی عمر میں مجھ سے 2 سال بڑی تھی“

یہ کہنا ہے انڈونیشین شہری کان کا جنھیں 87 شادی کرنے پر لوگ “پلے بوائے“ کا خطاب دے چکے ہیں۔ اتنی زیادہ شادیاں کرنے کے باوجود کان کا کہنا ہے کہ وہ کسی عورت کا دل توڑنے پر یقین نہیں رکھتے نا ہی ان کا ایسا کوئی مقصد ہوتا ہے بلکہ انھیں خواتین اچھی لگتی ہیں اور اس کے لئے وہ نکاح کا راستہ اپناتے ہیں۔

سابقہ بیوی سے 88ویں شادی

کان کا دعویٰ ہے کہ وہ خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے روحانی علم بھی حاصل کرچکے ہیں مگر انھوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے کسی عورت کو نقصان ہو۔ میڈیا میں کان کی خبریں وائرل ہونے کے باوجود ابھی تک ان کے بچوں کی تعداد اور 86 بیویوں کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہوسکا ہے جبکہ 88 بیوی کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی ان کی بیوی تھیں لیکن پھر طلاق ہوگئی۔ جب سے 87 ویں بیوی چھوڑ کر گئی ہے وہ تنہائی محسوس کرتے ہیں اور اپنی سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کررہے ہیں۔

ایک ساتھ 2 لڑکیوں سے شادی

انڈونیشیاء میں عجیب و غریب شادی کا یہی ایک واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اکثر و بیشتر وہاں بڑی عمر کے مردوں کی کم عمر لڑکیوں سے شادی کی خبریں وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک شخص نے اپنی دو دوستوں کے ساتھ ایک ہی دن شادی کی تھی کیوں کہ اس کا کہنا تھا وہ کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتا تھا۔ دیکھیں شادی کی ویڈیو

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   725 Views   |   04 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 88 ویں بار دلہا بنوں گا۔۔ 61 سالہ بوڑھے نے اپنی نئی دلہن کے بارے میں کیا بتایا؟ عجیب و غریب کہانی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (88 ویں بار دلہا بنوں گا۔۔ 61 سالہ بوڑھے نے اپنی نئی دلہن کے بارے میں کیا بتایا؟ عجیب و غریب کہانی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.