صحت کا خزانہ شریفہ ۔۔ جانیئے شریفے کے ایسے حیرت انگیز طبی فوائد جو جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

شریفہ گرمیوں کا پھل ہے جو کہ پوٹاشیم اور سوڈیم سے بھرپور اور جسم میں بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، شریفے کو اگر صحت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے شریفے کے وہ حیرت انگیز طبی فوائد جن کو جاننے کے بعد آپ اس کا استعمال شروع کر دیں گے، اس چھوٹے سے پھل میں قدرت نے بے شمار فوائد چُھپا رکھے ہیں کہ یہ پھل اپنے اندر صحت کا خزانہ سموئے ہوئے آیئے جانتے ہیں شریفے کے چند فوائد۔

شریفے کے صحت سے متعلق چند حیرت انگیز فوائد

• شریفے میں موجود غذائیت

شریفہ ان چند پھلوں میں سے ایک ہے جس میں پوٹاشیم اور سوڈیم کا ایک متوازن تناسب ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، بی6، کیلشیم، میگنیشم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے شریفے میں موجود میگنیشیم کی وافر مقدار دل کے پٹھوں کو آرام دیتی ہے جس کی وجہ سے فالج اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

• کولیسڑول میں مفید

شریفے میں موجود فائبر خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہے جبکہ جسم میں اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اس کا استعمال دل سے متعلق امراض سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

• آنکھوں کے لئے مفید

شریفے میں وٹامن سی اور ربوفلاوین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یہ دو ایسے انتہائی ضروری غذائی اجزاء ہیں جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بےحد ضروری ہیں موبائل فون، کمپیوٹر وغیرہ زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہماری آنکھوں کو نقصان پہنچتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ، کمزور بینائی ایک عام مسئلہ ہے ایسے میں آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنا بےحد ضروری ہے شریفے میں موجود ضروری غذائی اجزاء آپ کی آنکھوں کو خشک ہونے سے روکتے ہیں تاکہ انہیں مناسب طریقے سے کام کرسکیں۔

• کینسر میں مفید

شریفے میں فلیوونائڈز کی وافر مقدار کی وجہ سے یہ یومر اور کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں شریفے میں الکلائڈز اور ایسیٹوجنن جیسے عناصر بھی ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔ شریفے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کے خلاف کام کرتے ہیں اور اس میں موجود بلٹاسین اور اسیمیکن دو اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات ہیں جن میں اینٹی ہیلمینتھ اور اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں یہ دونوں مرکبات آزاد ریڈیکلز کے اثرات کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اس طرح ہم کینسر سے محفوظ رہتے ہیں۔

• درد اور سوزش دور کرنے کے لئے مفید

شریفہ ایک ایسا پھل ہے جو سوزش کی بیماریوں اور درد میں مبتلا لوگوں کے لئے بےحد فائدے مند ہے اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس درد کو روکنے میں مدد کرتے ہیں صرف یہ پھل ہی نہیں بلکہ اس کے پتے بھی فوائد کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں ہ اس کے پتے بھی اینٹی سوزش خصوصیات سے مالا مال ہوتے ہیں۔

• ذہنی تناؤ سے نجات

اس پھل کے حیرت انگیز فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ شریفہ ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لئے بہترین پھل ہے اس میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جس کی کمی چڑچڑے پَن کا بھی باعث بنتی ہے، لہٰذا اس پھل کا استعمال ڈیپریشن اور تناؤ دُور کرتا ہے اور دماغ کو پُرسکون بناتا ہے۔

Shareefa Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shareefa Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shareefa Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3589 Views   |   24 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صحت کا خزانہ شریفہ ۔۔ جانیئے شریفے کے ایسے حیرت انگیز طبی فوائد جو جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

صحت کا خزانہ شریفہ ۔۔ جانیئے شریفے کے ایسے حیرت انگیز طبی فوائد جو جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صحت کا خزانہ شریفہ ۔۔ جانیئے شریفے کے ایسے حیرت انگیز طبی فوائد جو جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔