بازار سے مہنگی سبزیاں لینے کے بجائے اب خود سبزیاں اُگائیں .. جانیں گھر میں سبزی اگانے کے فوائد

آج کل آرگینک چیزوں کا رجحان ہر جگہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے, جسے دیکھو آرگینک کا ٹیگ لگا اشیاء فروخت کر رہا ہوتا ہے اب وہ واقعی میں آرگینک ہے بھی یا نہیں اسکا علم کسی کو نہیں ہوتا. ایسے میں سب سے بہترین طریقہ تو یہی ہے کہ آپ اپنی روز مرہ کی سبزیاں خود اگائیں کیونکہ ان کے بارے میں آپ کو یقین ہوگا کہ انھیں اُگانے کے کسی بھی مرحلے میں آپ نے کیمیائی کھاد یا آلودہ پانی وغیرہ کا استعمال نہیں کیا۔

ضروری معلومات

سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ اپنے ماحول اور جغرافیہ کی مناسبت سے کس قسم کی سبزیاں اُگانا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنی جگہ کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا کہ سبزیوں کو اُگانے کے لیے کتنی جگہ دستیاب ہے۔ آپ چاہے اپنے باغیچے میں سبزیاں اُگائیں یا پھر ٹیرس یا بالکونی میں، بس اس بات کا خیال رکھیں کہ وہاں دھوپ کافی مقدار میں پہنچ رہی ہو۔ اگر آپ کنٹینر میں سبزیاں اُگانا چاہتی ہیں تو اس کے لیے زرخیز مٹی کا انتخاب کریں۔

جگہ کی تیاری

اکثر باغبان جالیوں کی باڑ لگاتے ہیں تاکہ پودوں کے مابین خالی جگہ کی پیمائش کرکے متوقع پیداوار کا جائزہ لے سکیں۔ آپ بھی اپنے باغیچے کے بارے میں ایک سرسری سا منصوبہ ضرور تیار کر لیں کیونکہ ایسا کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ اس کے بعد ان جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پانی کی رسائی ہے یا سورج کی روشنی دستیاب ہے۔

اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو سورج کی روشنی اور سا یہ دار حصوں میں کچھ کیاریاں تیار کرنے کے بارے میں سوچیں۔ اگر ممکن ہو تو ان کیاریوں کو پانی کے منبع کے قریب لگائیں۔

پنیری اور کھاد

پاکستان کی آب و ہوا میں آپ ٹماٹر، بینگن، شملہ مرچ، بندگوبھی، پھول گوبھی، پالک، آلو، مولی اور گاجر وغیرہ اپنے گھر میں بآسانی اُگا سکتی ہیں۔ مزید برآں، میتھی، دھنیا اور پودینہ بھی اُگایا جاسکتا ہے۔ ان سبزیوں اور مسالوں کی پنیری خریدتے وقت آرگینک اور اصلی بیجوں کا انتخاب کریں اور ہائیبرڈ چیزوں سے دور رہیں۔ اسی طرح کھاد کے لیے بھی آرگینک برانڈز خریدیں۔

کچن گارڈن کی دیکھ بھال

کچن گارڈن کو بھی اتنی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جتنی کہ ایک فارم کو۔ کچن گارڈن کی روزانہ دیکھ بھال لازمی ہوتی ہے۔ سورج کی دھوپ کو یقینی بنانے کے علاوہ باقاعدگی سے پانی دینا مت بھولیں.

سبزیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں کہ کہیں ان میں کسی قسم کے کیڑے تو پیدا نہیں ہورہے۔ کیڑوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر ممکن حد تک کیمیائی اسپرے سے بچیں۔ اس کے بجائے نیم کے جوس یا نیم کے آئل کو آرگینک لیکویڈ سوپ کے ساتھ ملاکر اسپرے کریں۔ نمک کے پانی کے علاوہ آپ یوکلپٹس آئل کے چند قطرے بھی چھڑک سکتی ہیں۔

آرگینک سبزیاں کھانے کے فائدے

اپنے گھر میں اُگائی گئی سبزیاں کھانے کے کئی فوائد ہیں۔ سب سے اہم ترین فائدہ یہ ہے کہ چونکہ آپ بیج سے لے کر حتمی فصل حاصل کرنے تک ہر مرحلے میں خود شامل ہوتے ہیں، اس لیے آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ نے کس معیار کا بیج، کون سی کھاد اور کون سی کیڑے مار دوائی استعمال کی ہے، جس کے بعد آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ جو سبزیاں کھارہے ہیں وہ واقعی آرگینک ہی ہیں۔

آپ قلیل مدتی اور چھوٹے سے فائدے کے لیے سبزیوں میں ایسے کیمیکلز استعمال نہیں کریں گی، جو طویل مدت میں آپ کی فیملی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید برآں، گھر میں اُگائی گئی سبزیوں میں غذائیت کا عنصر زیادہ ہوتا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ ان سبزیوں کوخود پودے سے کاٹتی ہیں اور یہ چند ہی گھنٹوں میں آپ کے کھانے کی میز پر موجود ہوتی ہیں. اسکے علاوہ یہ ایک بہترین ورزش ہے اور آپ پودوں سے تازہ ہوا حاصل کرسکتے ہیں, سبزیاں اُگانا کسی تھراپی سے کم نہیں۔

Sabzian Ab Ghar Mein Ugain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sabzian Ab Ghar Mein Ugain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabzian Ab Ghar Mein Ugain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   4391 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

بازار سے مہنگی سبزیاں لینے کے بجائے اب خود سبزیاں اُگائیں .. جانیں گھر میں سبزی اگانے کے فوائد

بازار سے مہنگی سبزیاں لینے کے بجائے اب خود سبزیاں اُگائیں .. جانیں گھر میں سبزی اگانے کے فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بازار سے مہنگی سبزیاں لینے کے بجائے اب خود سبزیاں اُگائیں .. جانیں گھر میں سبزی اگانے کے فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔