18 دنوں سے بچہ سو رہا تھا ۔۔ دن رات بچے کا ہاتھ تھامے بیٹھے رہنے والا والد، جانیے

ماں باپ ایک ایسی ہی ہستی ہیں، جو کہ آخری وقت تک بچے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، اسے سپورٹ کرتے رہتے ہیں۔ ایک ایسے ہی باپ کے بارے میں بتائیں گے۔

باپ اور اولاد کا پیار کیا ہوتا ہے، یہ اس پوسٹ سے بخوبی جھلک رہا ہے، جس میں ایک والد اپنے کم عمر بچے کے پاس بیٹھے بیٹھے سو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ یہ بچہ گزشتہ 18 دنوں سے بے ہوش ہے، یہ والد بھی 18 دنوں سے ہی بچے کے پاس بیٹھا ہے۔

اسی امید میں کسی بھی وقت بیٹے کی آنکھ کھل سکتی ہے تو اسے سنبھالنے کے لیے کوئی تو ہو، ساتھ ہی والد کو یہ ڈر بھی ہے کہ کہیں ہوش میں آنے کے بعد بیٹا اپنے جسم میں لگے آلات کو نقصان نہ پہنچائے جس سے اسے یہ تکلیف ہو، یہی وجہ ہے کہ والد بچے کے ہاتھ کو پکڑ کر سو رہا ہے۔

گردن جھکائے یہ والد اگرچہ ٹوٹا ہوا ہے، مگر اس کے باوجود بچے کو دیکھ کر ایک بار پھر مضبوط ہو جاتا ہے، صارف کا کہنا تھا کہ یہ وقت رات کے ڈیڑھ بجے کا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ والد اپنے بچے کو سنبھالے ہوئے ہے۔

ماں کی خوبیاں تو ہر کوئی بیان کرتا ہے لیکن سڑکوں پر مارا مارا پھر کر اپنے بچوں کی امیدوں پر پورا اترنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ یہ بات ایک والد سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے جو خود تو پھٹے ہوئے جوتے پہنتا ہے مگر اپنے بچے کو نیا جوتا دلاتا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   852 Views   |   06 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 18 دنوں سے بچہ سو رہا تھا ۔۔ دن رات بچے کا ہاتھ تھامے بیٹھے رہنے والا والد، جانیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (18 دنوں سے بچہ سو رہا تھا ۔۔ دن رات بچے کا ہاتھ تھامے بیٹھے رہنے والا والد، جانیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.