10ہزار روپے بچانے کا طریقہ ۔۔ شادی سے پہلے برائیڈل سروسز کے چارجز بچانا چاہتی ہیں تو پیاز اور چُقندر کی یہ ٹپس ٹرائی کریں

شادی کے دن حسین و جمیل نظر آنا ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے۔ اس دن ہر کسی کو اپنی فکر تو ہوتی ہی ہے لیکن سب کی نظریں صرف اور صرف دلہن پر آ ٹکتی ہیں۔ کوئی اسکے کپڑوں پر نظر رکھتا ہے تو کوئی پہناوے اور دیگر چیزوں پر ۔۔ لیکن کچھ لوگ رنگت پر فوکس رکھتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے میک اپ سے اچھی لگ رہی ہے تو کوئی واقعی دلہن کے صاف رنگ یا صاف جلد کی تعریف کرتا ہے۔

ویسے رنگوں کی بنیاد پر تو ایک دوسرے پر تبصرہ کرنا اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہے، مگر لڑکی بذاتِ خود اپنی صاف اسکن رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے وہ پارلر میں برائیڈل سروسز پر ڈھیروں روپے خرچ کردیتی ہے، اگر آپ بھی آنے والے ماہ میں دلہن بننے والی ہیں تو بتائی گئی ٹپس آپکے لیے کارآمد ثابت ہوں گی ۔۔

برائیڈل سروسز

1: پیا زکے رس کو روزانہ بالوں میں لگائیں تاکہ بال گھنے اور مضبوط ہو جائیں۔

2: آدھا لیموں لیکر اس پر بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اپنی جلد کی سکربننگ کریں تاکہ پورز کی صفائی بھی ہو اور جلد کی میل کچیل نکل سکے۔

3: چقندر کا جوس بھی پیئیں اور اس سے چہرے پر مساج کریں تاکہ جلد کی رونق اور گلابی رنگت بحال ہو۔۔

4: پورے جسم کی مالش کسی بھی اچھے تیل یا ناریل کے تیل سے کریں تاکہ باڈی میں بلڈ سرکیولیشن بڑھ سکے۔

5: لونگ اور پودینے کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور باڈی پر لیپ کریں تاکہ جسم بھی نکھر سکے۔

6: آلو اور چقندر کے چھلکوں کو پکائیں اور اس کے رس کو جسم پر لگائیں تاکہ ڈیڈ اسکن سیلز ختم ہو سکیں۔

7: دہی میں لیموں کا رس ڈال کر اس سے چہرے کی کلینزنگ کریں تاکہ جراثیم کو مارا جا سکے۔

8: شیمپو، سرف اور بازار میں ملنے والا ہائیڈروجن ایک چمچ مکس کریں اور اسمیں اپنے پاؤں ڈبو کر بیٹھ جائیں۔۔ اچھی طرح پاؤں کو رگڑیں تاکہ کالے پاؤں بھی چمک سکیں۔

9: ہلدی اور ابٹن لگانا نہ بھولیں۔ جب وقت ہو ابٹن لگا لیں اس سے جلد کے نکھار اور خوبصورتی لانے میں مدد ملے گی۔

Onion And Beetroot Beauty Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Onion And Beetroot Beauty Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Onion And Beetroot Beauty Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1264 Views   |   26 Aug 2024
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

10ہزار روپے بچانے کا طریقہ ۔۔ شادی سے پہلے برائیڈل سروسز کے چارجز بچانا چاہتی ہیں تو پیاز اور چُقندر کی یہ ٹپس ٹرائی کریں

10ہزار روپے بچانے کا طریقہ ۔۔ شادی سے پہلے برائیڈل سروسز کے چارجز بچانا چاہتی ہیں تو پیاز اور چُقندر کی یہ ٹپس ٹرائی کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10ہزار روپے بچانے کا طریقہ ۔۔ شادی سے پہلے برائیڈل سروسز کے چارجز بچانا چاہتی ہیں تو پیاز اور چُقندر کی یہ ٹپس ٹرائی کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔