ڈاکٹر نے اچانک چھٹے ماہ ڈیلیویری کا کہہ دیا کیونکہ ۔۔ زارا نور عباس پہلے بچے کے انتقال کا بتاتے ہوئے رو گئیں

بشریٰ انصاری کی بھانجی اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ دونوں ہی میگا پراجیکٹس میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کچھ ماہ قبل اپنے بچے کو کھویا تھا جس کا دکھ آج بھی ہے۔

کچھ عرصے قبل زارا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس سے سب کو ان کے آنے والے بچے کے متعلق خبر ہوئی، لیکن دونوں میاں بیوی نے اس بات کا کھل کر سوشل میڈیا پر کبھی بھی اظہار نہیں کیا تھا۔ پھر اچانک ان کا 6 ماہ کا بچہ دنیا میں آنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھا جس کی خبر زارا کے شوہر اسد نے ایک ٹی وی شو میں دی تھی اور کہا تھا کہ: " میرے بچے کی پیدائش چھٹے ماہ میں ہوئی تھی جس کی میں نے خود اپنے ہاتھوں سے تدفین کی تھی۔ ہمارا بچہ ضائع (مس کیرج) نہیں ہوا بلکہ زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے ‘اورنگزیب’ رکھا تھا، شروعات میں چیزیں کافی اچھی تھیں لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوئیں اور ہم نے اللہ کی مرضی سے اپنے بچے کو کھو دیا۔"

حال ہی میں زارا ایک یوٹیوب انٹرویو پر نظر آئیں جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی پہلی اولاد کے انتقال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ:"

میں نے 6 ماہ کا بچہ کھویا ہے شاید وہ اللہ کی مرضی ہی نہیں تھی۔ اللہ چاہتا تو مجھے وہ ضرور دیتا۔ میرے والد نے مجھے بہت سمجھایا اور سب نے ہی مجھے بہت سہارا دیا اور سمجھایا کہ اگر وہ بچہ پیدا ہو جاتا اور صحت مند نہ ہوتا تو ہم کیا کرتے؟ اسے کیسے سمجھاتے؟ شاید اس بچے کیلئے اور تمہارے لیے یہی بہتر تھا۔ اس میں اللہ کی کوئی رضا ہوگی وہ کسی کو بھی بناء مقصد دیتا اور لیتا نہیں ہے، اس کی ذات پر کامل یقین رکھو۔

"زارا نے مزید کہا کہ:
"میں اپنے نارمل روٹین چیک اپ کیلئے گئی تھی تو وہاں ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ بچے کی حالت نارمل نہیں، ابھی اور اسی وقت ڈیلیویری کرنی پڑے گی۔ میرے ہوش اُڑ گئے میں نے فوراً اپنے شوہر اسد کو فون کرکے بلایا اور اس وقت ڈاکٹر نے مجھے ایک پیپر سائن کرنے کیلئے دیا جس پر میں نے بناء پڑھے سائن کیے اور لیبر روم میں چلی گئی۔ مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ اس میں کیا لکھا ہے اور اسد نے جب پڑھا تو وہ سکتے میں آگیا کہ یہ کیا ہوگیا، اس پر لکھا تھا کہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری نہیں ہوگی اگر میں دنیا سے چلی گئی تو ۔۔
جب میں نے اپنا بچہ کھویا تو مجھے احساس ہوا کہ شاید میں نے اپنا خیال نہیں رکھا ہوگا جس کی وجہ سے ایسا ہوا یا فولک ایسڈ صحیح نہیں لیا ہوگا، شاید مجھے اپنا وزن حاملہ ہونے سے قبل کم کرلینا چاہیے تھا وغیرہ وغیرہ ۔۔ لیکن یہ تمام چیزیں بس شاید ہی ہیں ۔۔ کیونکہ اللہ جو چاہے وہی ہوتا ہے۔

Doctor Ne Achanak Delivery Ka Keh Dia

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doctor Ne Achanak Delivery Ka Keh Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doctor Ne Achanak Delivery Ka Keh Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   31008 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈاکٹر نے اچانک چھٹے ماہ ڈیلیویری کا کہہ دیا کیونکہ ۔۔ زارا نور عباس پہلے بچے کے انتقال کا بتاتے ہوئے رو گئیں

ڈاکٹر نے اچانک چھٹے ماہ ڈیلیویری کا کہہ دیا کیونکہ ۔۔ زارا نور عباس پہلے بچے کے انتقال کا بتاتے ہوئے رو گئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر نے اچانک چھٹے ماہ ڈیلیویری کا کہہ دیا کیونکہ ۔۔ زارا نور عباس پہلے بچے کے انتقال کا بتاتے ہوئے رو گئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔