سردی کے موسم میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی سے سب پریشان، اب ان آسان طریقوں سے اپنی جلد کو نرم و نازک بنائيں

سردی کا موسم ویسے تو بہت سارے لوگوں کے لیے بہت پسندیدہ موسم ہوتا ہے مگر اس موسم کے ساتھ آنے والی خشک ہوائيں انسان کو پریشان کر ڈالتی ہیں اور خشک جلد ، پھٹے ہونٹ اور پھٹی ایڑیاں اس موسم کے کچھ ایسی سوغاتیں ہیں جنہیں کوئی بھی پسند نہیں کرتا ہے- اور اس مشکل میں نہانے کے بعد تو اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ پورا جسم خشک ہو جاتا ہے اور ہر جگہ اس خشکی کی وجہ سے خارش شروع ہو جاتی ہے ۔سردی کے موسم میں خشکی کے ان اثرات کا خاتمہ کچھ آسان ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: نہانے سے قبل جلد پر مساج کریں
نہانے سے قبل جلد پر کسی بھی تیل سے جس میں سرسوں کا ، ناریل کا یا زیتون کا تیل شامل ہے ہلکے ہاتھوں سے مساج کر لیں اس کے بعد نہا لیں اس سے جلد کی قدرتی چکنائی کو محفوظ رکھا جاتا ہے اور جسم نہانے کے بعد خشکی کا شکار نہیں ہوگا-

2: زیادہ دیر تک نہانے سے پرہیز کریں
سردی کے موسم میں نہانے کے لیے ایک جانب تو بہت گرم پانی کا استعمال نہ کریں کیوں کہ بہت گرم پانی جلد کی قدرتی چکنائی کو ختم کر کے جلد کو خشک اور بے رونق کر دیتا ہے اس لیے نہانے کے لیے نیم گرم پانی لیں ۔ اس کے علاوہ بہت دیر تک نہانے سے بھی جلد خشک ہو جاتی ہے اس لیے زیادہ دیر تک نہانے سے احتیاط برتیں-

3:نہانے کے بعد باڈی لوشن کا استعمال کریں
نہانے کے بعد جسم کو تولیے سے رگڑ کر صاف نہ کریں بلکہ اس کو ہلکے ہاتھوں سے خشک کریں اور جسم کو خشک کرنے کے بعد جسم پر باڈی لوشن لازمی لگا لیں اس سے جسم پر ہونے والی خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا اور جلد نرم و نازک ہو جائے گی-

4: غذا کے ذریعے خشکی کا خاتمہ
اس موسم میں مچھلی کا استعمال زیادہ کریں کیوں کہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ جلد کو چکنا اور تازہ رکھتا ہے- اس کے علاوہ دودھ کو روزانہ سونے سے قبل پینے کی عادت اپنائيں اس سے بھی قدرتی چکنائی میں اضافہ ہو گا ۔

5: پانی کا استعمال
عام طور پر لوگ سردی میں کم پانی پیتے ہیں جلد کی خشکی کا ایک سبب یہ بھی ہوتا ہے جلد کو تازہ دم رکھنے کے لیے پانی کی حیثیت ایک ٹانک سی ہوتی ہے اس وجہ سے سردی کے موسم میں بھی پانی کا استعمال زيادہ کریں تاکہ زہریلے مادے آسانی سے خارج ہو سکیں اور جلد تازہ رہے-

Sardi Main Jildi Khushki Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sardi Main Jildi Khushki Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Jildi Khushki Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3134 Views   |   30 Dec 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

سردی کے موسم میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی سے سب پریشان، اب ان آسان طریقوں سے اپنی جلد کو نرم و نازک بنائيں

سردی کے موسم میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی سے سب پریشان، اب ان آسان طریقوں سے اپنی جلد کو نرم و نازک بنائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی سے سب پریشان، اب ان آسان طریقوں سے اپنی جلد کو نرم و نازک بنائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔