عزت کریں، وہ بھی کسی کے باپ بیٹے ہیں۔۔ فضا علی نے ڈیلیوری رائیڈرز کا ساتھ دیتے ہوئے ندا یاسر کو کیا باتیں سنا دیں؟

Fiza Ali Hits Back At Nida Yasir On Insulting Delivery Riders

حال ہی میں ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں ایک ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔

پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں فوڈ ڈلیوری ایپس نے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں بھر دی ہیں۔ لیکن دوسری طرف ڈلیوری رائیڈرز شدید گرمی، بارش، ٹریفک اور خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں، اور اس کے باوجود انہیں محنت کے مطابق معاوضہ بھی نہیں ملتا۔

ایسے ماحول میں ندا یاسر کا یہ کہنا کہ "یہ رائیڈرز ہمیشہ مسئلے ہی پیدا کرتے ہیں، کبھی ساتھ چینج نہیں رکھتے اور لوگوں سے اضافی رقم نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں" — عوام کو بالکل پسند نہ آیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ، لوگوں کو ہمیشہ ایگزیٹ اماؤنٹ رکھنی چاہیے، اور ڈلیوری والوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے پاس کُھلا رکھیں۔

ندا کے اس بیان پر فِضا علی خاموش نہ رہ سکیں۔ انہوں نے کھل کر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "یہ رائیڈرز اندھیری راتوں میں، سخت موسم میں، ہماری مہنگی آرڈرز ہمیں پہنچاتے ہیں، مگر ہم انہیں عزت دینا بھول جاتے ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں، کسی کے بیٹے، کسی کے باپ، اور شاید اپنے گھروں کے واحد کفیل۔ ان کی عزت کرنا سب سے ضروری ہے۔"

فِضا کے اس موقف نے عوام کا دل جیت لیا۔ لوگ بڑی تعداد میں ان کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے۔ کسی نے لکھا، شکر ہے کسی نے صحیح بات کہہ دی۔

دوسرے صارف نے کہا، انہیں ٹپ دینا ہمارا فرض نہیں، لیکن ہونا چاہیے۔

ایک اور نے کہا، بالکل درست کہا، عزت سب کا حق ہے۔

سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے مگر ایک بات واضح ہے— عوام، فِضا علی کے مؤقف کی بھرپور حمایت کررہے ہیں اور ندا یاسر کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Fiza Ali Hits Back At Nida Yasir On Insulting Delivery Riders

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Hits Back At Nida Yasir On Insulting Delivery Riders and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Hits Back At Nida Yasir On Insulting Delivery Riders to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   36 Views   |   03 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2025)

عزت کریں، وہ بھی کسی کے باپ بیٹے ہیں۔۔ فضا علی نے ڈیلیوری رائیڈرز کا ساتھ دیتے ہوئے ندا یاسر کو کیا باتیں سنا دیں؟

عزت کریں، وہ بھی کسی کے باپ بیٹے ہیں۔۔ فضا علی نے ڈیلیوری رائیڈرز کا ساتھ دیتے ہوئے ندا یاسر کو کیا باتیں سنا دیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عزت کریں، وہ بھی کسی کے باپ بیٹے ہیں۔۔ فضا علی نے ڈیلیوری رائیڈرز کا ساتھ دیتے ہوئے ندا یاسر کو کیا باتیں سنا دیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts