وہ کون سے مشروبات ہیں جو ہماری دماغی قوّت میں اضافہ کر سکتے ہیں؟ جانیئے ان کے فوائد

اکثر لوگ اپنی یادداشت کو مضبوط کرنے اور دماغی صلاحیت و قوت میں اضافے کے لئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں، آج ہم ایسے افراد کے لئے لائے ہیں دماغی قوّت کو بڑھانے والے چند مشروبات بنانے کی تراکیب جن کے استعمال سے آپ کر سکیں گے اپنی ذہنی صلاحیت میں بےحد اضافہ آیئے تو پھر جانتے ہیں وہ کون سے مشروبات ہیں۔

دماغی قوّت میں اضافہ کرنے والے مشروبات

• چقندر کا جوس

چقندر ایک گہری سرخ جڑ والی سبزی ہے جو قدرتی طور پر نائٹریٹ سے بھرپور ہوتی ہے، یہ نائٹرک آکسائڈ کا خزانہ ہے جو ہمارے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور آکسیجن سلیز کو فروغ دینے کے لیے مفید ہے جہاں اس سے خون کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور وہیں یہ دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے بھی بےحد فائدے مند ہے۔
یہ بہت گاڑھا جوس ہوتا ہے اس لئے اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، چقندر کے جوس کو پانی میں ملا کر استعمال کریں یا اسے کسی اور سبزی کے جوس کے ساتھ بھی ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• کینو کا رس

کینو سردیوں کا پھل ہے یہ وٹامن سی کا خزانہ سمجھا جاتا ہے اس کا ایک کپ اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی ذہنی صلاحیت کے اضافے کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہوتا ہے اور اس سے آپ کی ضرورت کے مطابق وٹامن سی کی مقدار حاصل ہوتی ہے۔

• ہلدی، دودھ اور ہلدی والے دیگر مشروبات

دودھ میں ہلدی ملا کر یہ ایک مشروب کی طرح تیار کیا جاتا ہے جو ہڈیوں کے لئے جتنا فائدے مند ہے اتنا ہی دماغی قوت میں اضافے کے لئے بھی مفید ہے، ہلدی میں اینٹی آکسیڈینٹ کرکومین ہوتا ہے جو ہماری دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے دودھ ہلدی کا استعمال ہمارے دماغی مسائل کا خاتمہ کر کے راحت پہنچاتا ہے۔

• کافی کا استعمال

کافی کو اکثر لوگ صرف سردیوں میں استعمال کرتے ہیں لیکن یہ کسی بھی موسم میں استعمال کی جا سکتی ہے کیفین دماغی قوت کو بڑھانے کے لئے بھی مفید ہے، کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا استعمال آپ کے ردِعمل دینے کی صلاحیت، یادداشت اور ذہنی قوّت میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

• گرین ٹی کا استعمال

گرین ٹی استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل دور ہوتے ہیں جسم میں موجود اضافی چربی پگھلتی ہے یہ سب تو آپ جانتے ہی ہیں مگر آج یہ بھی جان لیں کہ گرین ٹی آپ کے دماغ کو بھی پرسکون رکھتی ہے اور ذہنی کارکردگی میں اضافے کی وجہ بنتی ہے اس لئے دماغی قوّت کو بڑھانے کے لئے بھی گرین ٹی کا استعمال کرنا فائدے مند ہے۔

Dimaghi Quwat Main Izafa Karne Waly Mashroobat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dimaghi Quwat Main Izafa Karne Waly Mashroobat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dimaghi Quwat Main Izafa Karne Waly Mashroobat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2641 Views   |   26 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

وہ کون سے مشروبات ہیں جو ہماری دماغی قوّت میں اضافہ کر سکتے ہیں؟ جانیئے ان کے فوائد

وہ کون سے مشروبات ہیں جو ہماری دماغی قوّت میں اضافہ کر سکتے ہیں؟ جانیئے ان کے فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ کون سے مشروبات ہیں جو ہماری دماغی قوّت میں اضافہ کر سکتے ہیں؟ جانیئے ان کے فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔