آٹھ ماہ میں پیدا ہونے والے اکثر بچے کیوں مر جاتے ہیں؟ جانیئے ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں

خواتین کی زندگی کا سب سے اہم موڑ اس وقت آتا ہے جبکہ وہ حاملہ ہوں اور 9 ماہ کا عرصہ بخیریت گزر جائے۔ لیکن ان 9 ماہ کے دوران عورت کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور کئی ایسی احتیاط سے بھی گزرنا پڑتا ہے جو بچے کی زندگی اور ماں کی صحت کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہیں۔
عموماً آپ نے سنا ہوگا کہ آٹھویں ماہ میں پیدا ہونے والا بچہ زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہ پاتا، پیدائش کے چھٹے یا آٹھویں گھنٹے میں اس کی موت ہو جاتی ہے یا پھر کچھ روز زندہ رہنے کے بعد دم توڑ دیتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

حمل کے آٹھویں ماہ کو خطرناک کیوں کہا جاتا ہے؟

دراصل حمل کے ساتویں اور آٹھویں ماہ کو خطرناک اس لئے کہا جاتا ہے۔

ساتواں ماہ:

ساتویں ماہ میں بچے کے مختلف اعضاء کی ترتیب اور ساخت مکمل طور پر بنتی ہے جس میں جلد کی بیرونی سطح کا بننا بھی شامل ہوتا ہے۔ اور جب مکمل طور پر آکسیجن کی فراہمی نہ ہو یا ماں کو درد زیادہ ہونے کی شکایت میں ڈلیوری کردی جائے تو بچے کے اعضاء کی مکمل نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے بچہ مر جاتا ہے کیونکہ ماں کی پیٹ جیسی گرمی پیدا ہونے کے بعد نہیں مل پاتی لیکن ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ ساتویں ماہ کا بچہ مناسب ماحول ملنے پر زندہ رہ جاتا ہے یعنی ساتویں ماہ کے بچے کے زندہ بچنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

آٹھواں ماہ:

آٹھویں ماہ کے دوران بچے کا جگر، گردے اور مدافعتی نظام کی نشوونما ہوتی ہے اور اس دوران ان کا دل بھی نشوونما کے آخری مراحل میں ہوتا ہے اس لئے یہ ماہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس میں ڈلیوری ہونے پر پیدا ہونے والا بچہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ پاتا، اس کی ایک وجہ ماں کے جسم سے الگ ہونے پر بچے کے جسم میں ایک ایسے کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جس سے بچے کے پھیپھڑے صحیح سے کام نہیں کر پاتے یوں اس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے کی زندگی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایسا بہت کم دیکھا گیا ہے کہ آٹھویں ماہ میں پیدا ہونے والے بچے زندہ رہے ہوں کیونکہ اس ماہ میں دماغ اور اعصابی نظام کی رگیں آپس میں جڑ کر مضبوط ہوتی ہیں۔

Care Tip For Before New Born Baby

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Care Tip For Before New Born Baby and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Care Tip For Before New Born Baby to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4299 Views   |   21 Jan 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

آٹھ ماہ میں پیدا ہونے والے اکثر بچے کیوں مر جاتے ہیں؟ جانیئے ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں

آٹھ ماہ میں پیدا ہونے والے اکثر بچے کیوں مر جاتے ہیں؟ جانیئے ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آٹھ ماہ میں پیدا ہونے والے اکثر بچے کیوں مر جاتے ہیں؟ جانیئے ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔