وزن کم کرنا اس سے آسان پہلے کبھی نہ تھا، بس لیموں پانی میں ٹخم بالنگا ملا کر بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور باآسانی وزن گھٹائیں

اکثر افراد جو موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اپنے وزن سے پریشان نظر آتے ہیں اور ایسے لوگ عطائیوں کے چکر میں پڑ کر ان کی بتائی ہوئي ادویات کے استعمال اور ڈائٹنگ سے اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- جس کے سبب وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور وزن کی کمی ان کے لیے ایک خواب بن جاتی ہے ۔ ان میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی وزن کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں ایسے تمام افراد کے لیے یہ نسخہ کسی تحفے سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ صحت اور پیسے دونوں بچائے جا سکتے ہیں-

وزن کم کرنے کا مجرب ترین نسخہ

وزن کم کرنے کے لیے تخم بالنگا کے بارے میں ویسے تو کئی لوگوں کا تجربہ ہے کہ یہ نہ صرف ہاضمے کے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف حصوں میں جمی ہوئی چکنائی کو پگھلا کر وزن کے کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے-

تخم بالنگا وزن کم کرنے کے لیے کس طرح معاون ثابت ہو سکتا ہے؟

پروٹین سے بھرپور

تخم بالنگا کے اجزا میں سب سے اہم جز پروٹین ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق صرف دو چمچ تخم بالنگا میں 7۔4 گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے- اس کی اس خاصیت کی بنا پر یہ بھوک لگنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اور اس کے استعمال کرنے سے انسان کی خوراک قدرتی طور پر کم ہو جاتی ہے جو کہ وزن کی کمی کے لیے سب سے اہم ہے-

کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے

اس کے علاوہ اس میں الفا لینولک ایسڈ اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ خون کے بہاؤ کو بہتر کر کے اس میں سے خطرناک کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے جو کہ دل کے صحت کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے-

فائبر کی موجودگی

دو چمچ تخم بالنگا میں 10 گرام تک فائبر پایا جاتا ہے جو کہ معدے کے جملہ مسائل کے لیے بہت مددگار ہوتا ہے- اس سے ایک جانب تو گیس بدہضمی اور قبض جیسے مسائل سے جان چھٹتی ہے جب کہ دوسری جانب فائبر کی موجودگی جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے-

وزن کی کمی کے لیے تخم بالنگا کے استعمال کا طریقہ

تخم بالنگا کو وزن کی کمی کے لیے استعمال کرنے کے لیے ایک چمچ تخم بالنگا کو تھوڑے سے سادے پانی میں ایک گھنٹے تک کے لیے بھگو دیں- یہ پانی جذب کر کے جیل نما ہو جائے گا اس کے بعد اس کے اندر ڈیڑھ گلاس پانی شامل کر دیں اور ایک لیموں نچوڑ لیں اس کے بعد اس آمیزے کو اچھی طرح بلینڈر میں بلینڈ کر لیں- صبح نہار منہ اس کو پی لیں خالی پیٹ اس کو پینے سے نہ صرف جسم میں پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ فاضل چربی تیزی سے پگھلنا شروع ہو جاتی ہے کیوں کہ صبح کے وقت انسانی جسم کا میٹا بولزم تیزی سے کام کرتا ہے اس وجہ سے اس کو صبح نہار منہ استعمال کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے-

Wazan Kam Karne Wali Drink

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazan Kam Karne Wali Drink and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazan Kam Karne Wali Drink to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Irfan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4284 Views   |   30 Mar 2022
About the Author:

Irfan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Irfan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

وزن کم کرنا اس سے آسان پہلے کبھی نہ تھا، بس لیموں پانی میں ٹخم بالنگا ملا کر بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور باآسانی وزن گھٹائیں

وزن کم کرنا اس سے آسان پہلے کبھی نہ تھا، بس لیموں پانی میں ٹخم بالنگا ملا کر بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور باآسانی وزن گھٹائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن کم کرنا اس سے آسان پہلے کبھی نہ تھا، بس لیموں پانی میں ٹخم بالنگا ملا کر بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور باآسانی وزن گھٹائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔