پیلے اور زرد گیندے کے پھول اگرچہ دیکھنے میں تو بھلے محسوس ہوتے ہی ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ حسن نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدیوں سے آیوروید میں استعمال ہونے والے گیندے کے پھولوں کو اب یورپی ممالک بھی رنگت نکھارنے والی کریموں میں استعمال کررہے ہیں۔ چلیے آپ کو اس کی ایک آسان سی کریم بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں جس سے آپ کا رنگ بھی گورا اور چمکدار ہوجائے گا۔
کریم بنانے کا طریقہ
تھوڑے سے گیندے کے پھول لیں۔ کوشش کریں کہ پھول تازہ ہوں۔ نیچے کا حصہ الگ کریں اور صرف پتیوں کو پلکے سے پانی میں گرائینڈ کر کے چھان لیں۔ اب ایلوویرا جیل لے کر بلینڈ کر لیں اور شیشی میں محفوظ کرلیں۔ سال بھر کے لئے گیندے کی فائدہ مند کریم تیار ہوچکی ہے۔
استعمال کا طریقہ اور فائدے
اس کریم کو سونے سے پہلے اس کریم کا مساج کریں اور صبح اٹھ کر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ گیندے کے پھول کی اس کریم سے جلد کے افیکشن اور ایکنی کم ہوجائے گی، داغ دھبے ختم ہوجائیں گے۔ یہ کریم جلد کو نمی اور تازگی بخشتی ہے۔ چہرے پر موجود گڑھوں کو دور کرکے نئے خلیات بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے روزانہ کے استعمال سے رنگت بھی تیزی سے نکھارتی ہے۔