عمر کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریوں اور جھائیوں کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔۔ لیکن اپنا اور اپنی جلد کا خیال رکھنے اور صحیح چیزوں کا استعمال کرنے سے اس عمل کو سست کیا جا سکتا ہے اور لمبے عرصے تک جلد کو جوان رکھا جا سکتا ہے۔
ایسے میں جو چیز آپ کی جلد کو جوان رکھنے کیلیئے سب سے بہترین ہے وہ ہے تیز پتّا۔۔ جی ہاں! تیز پتے کے استعمال سے جھریوں اور جھائیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ مگر کیسے؟ آئیے آپ کو آج تیز پتے کی زبردست کریم بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں جو آپ کی جلد کو عمر سے 10 سال چھوٹا کردے گا۔
تیز پتّے کی کریم:
۔ ایک برتن میں 250 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں تقریباً 8 سے 10 تیز پتے شامل کر کے 10 منٹ ابال لیں، یہاں تک کہ اسکا رنگ تبدیل ہوجائے۔
۔ اب پتوں کو چھان کر پانی الگ کردیں اور اس میں 1 چمچ کارن فلور ڈال کر مکس کریں، پھر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں اور مکسچر کو اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے (چمچ چلاتے رہیں)
۔ کریم نما مکسچر بن جائے تو اسے پیالی میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں، اسکے بعد اس میں 1 چمچ ایلوویرا جیل، 1 چمچ بادام کا تیل، ½ چمچ شہد، اور 2 وٹامن ای کی کیپسول شامل کر کے مکس کریں۔
۔ آپ کی نائٹ کریم تیار ہے، اب اسے ایک بوتل میں بھر کر فریج میں 7 دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
۔ اس کریم کو روزانہ رات میں چہرے اور گردن پر لگائیں اور صبح منہ دھو لیں، نمایاں فرق آپ خود محسوس کریں گے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Diy Bay Leaf Cream For Wrinkles and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diy Bay Leaf Cream For Wrinkles to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.