وقت کے ساتھ ساتھ انسان کا دماغ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے اور پھر اس کی یادداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔۔۔ جانیں دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی چند عادات

یہ قدرت کا اصول ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو بدلنا ہے جیسے بچے سے لڑکپن پھر جوان اور پھر ادھیڑ عمر سے بوڑھا ہونا، لیکن ہمارے جسم کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ بھی بوڑھا ہوتا چلا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان پُرانی باتیں بھول جاتا ہے یہاں تک کہ دن بھر ہونے والے واقعات بھی یاد نہیں رہتے اور یوں اس کا دماغ کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔

لیکن یہ لازمی نہیں کہ ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہو، جیسے لوگ اپنی غذا کا خیال رکھ کر اور اچھی طرزِ زندگی اپنا کر اپنی جِلد اور عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں اس ہی طرح چند عادات کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو بھی جلد بوڑھا ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

وہ کونسی عادات ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو بوڑھا ہونے سے بچا سکتے ہیں اور ان سے دماغ کیسے مضبوط اور صحت مند ہوتا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے مگر آپ کو ہماری بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا ہوگا تاکہ آپ بھی اپنے دماغ کو بوڑھا ہونے سے روک سکیں اور رہ سکیں ہمیشہ جوان اور صحت مند۔

دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی چند عادات

• متحرک رہنا

طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ 40 سال کی عمر کے بعد بھی روزانہ 10 ہزار یا اس سے زائد قدم چلتے ہیں، ان کا دماغ ہم عمر ساتھیوں کے مقابلے میں اوسطاً 2.2 سال زیادہ جوان ہوتا ہے اس لئے ابھی سے روزانہ چہل قدمی کی عادر ڈالیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اس عادت کو ہمیشہ اپنائے رکھیں تاکہ آپ کا دماغ رہے جوان آج بھی اور آنے والے سالوں میں بھی ساتھ ہی یہ آپ کو ڈپریشن سے دور رکھنے کے لئے بھی مفید ہے۔

• سبز رنگ والی سبزیاں

ایک جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ کم سے کم دن میں ایک مرتبہ ہری سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں ان کا دماغ سالوں بعد بھی ہری سبزیوں کا روزانہ استعمال نہ کرنے والے افراد سے 11 سال جوان ہوتا ہے، محققین کے مطابق پالک اور ساگ وغیرہ میں موجود ایک جز لیوٹین اس کی وجہ ہوسکتا ہے جس سے آپ کی یادداشت تیز رہتی ہے اور دماغ پوری طرح صحت مند رہتا ہے اس لئے آپ بھی آج سے ہی سبز سبزیوں کا استعمال شروع کر دیں۔

• دماغ کی آزمائش والے کھیل

سرگرمیوں میں حصہ لینا انسان کی جسمانی صحت اور دماغی صحت دونوں کے لئے ضروری ہے اس لئے ایسے کھیل ضرور کھیلیں جن میں دماغ پر زور دینا پڑے جیسے ورڈ یا معمے، شطرنج یا کسی بھی قسم کا دماغ کو متحرک کرنے والا کھیل، ایسا کرنے سے آپ کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دماغ 8 سال تک جوان ہو سکے گا۔

• نیند ہمیشہ پوری کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دماغ ہمیشہ جوان رہے تو اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی نیند ہمیشہ پوری کریں، اور نیند کی اہمیت کو سمجھیں کیونکہ گہری نیند لینا اور نیند پوری کرنا ہارمونز کی نشونما کے لئے ضروری ہے اور صحت مند ہارمونز ہمارے دماغ کی نشونما اور جوان رہنے کے لئے ضروری ہیں۔

• دیگر احتیاط اور عادات

کوشش کریں کہ خود کو مصروف رکھیں اور ذہنی دباؤ کا شکار نہ بنیں خود کو دیگر کاموں میں مصروف رکھیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ذہن مصروف رکھنے والے مشغلوں کو اپنالینا چاہیے جس سے یاداشت اور تجزیے کی رفتار میں بہتری آتی ہے، غذا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مچھلی، گری دار میوے اور پھلوں کا استعمال جاری رکھیں یوگا کریں کیونکہ یہ بھی آپ کی عمر بڑھاتا ہے اور دماغ کو جوان رکھتا ہے، اس کے علاوہ اچھے دوست بنائیں کیونکہ یہ بھی زہنی سکون اور سرگرمیوں میں مشغول رہنے کا ایک زریعہ ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ اپنا اچھا وقت گزارتے ہیں اور نئی یادیں بناتے ہیں۔

Dimagh Ko Jawan Rakhne Wali Aadaat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dimagh Ko Jawan Rakhne Wali Aadaat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dimagh Ko Jawan Rakhne Wali Aadaat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3087 Views   |   30 Jun 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وقت کے ساتھ ساتھ انسان کا دماغ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے اور پھر اس کی یادداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔۔۔ جانیں دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی چند عادات

وقت کے ساتھ ساتھ انسان کا دماغ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے اور پھر اس کی یادداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔۔۔ جانیں دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی چند عادات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کا دماغ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے اور پھر اس کی یادداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔۔۔ جانیں دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی چند عادات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔