رمضان میں وزن کم کرنا سب ہی چاہتے ہیں اور لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جب روزہ رکھ رہے ہیں اور دن بھر کچھ نہیں کھا رہے ہیں تو وزن بھی نہ بڑھے، مگر کچھ ایسے لوگ ہیں جن کا وزن احتیاط کے باوجود بھی بڑھ جاتا ہے اور وہ دبلے ہونے کے بجائے مزید بھاری ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں
آج کے-فوڈز میں جانیں ڈاکٹراُمِ راحیل رمضان میں وزن کم کرنے کی کونسی خاص ٹپ بتاتی ہیں:
ٹپس:
٭ افطاری 20 منٹ پہلے بنا کر رکھ لیں اور پھر افطار سے 20 منٹ قبل مستقل چہل قدمی کریں ، چاہے تو اپنے گھر کے اندر ہی کریں، لیکن لامزی کریں اس وقت آپ کا زیادہ وزن کم اس لئے ہوگا کیونکہ یہ کیلوریز برن ہونے کا وقت ہوتا ہے، جس وقت 9 یا 10 گھنٹے پیٹ خالی رہنے کے بعد میٹابولزم بوسٹ ہونے لگتا ہے۔
٭ روزانہ سحر و افطار میں دہی کو کالی مرچ ڈال کر استعمال کریں، یہ وزن کو گھٹانے کا کام کرتی ہے۔
٭ آلو بخارے کا شربت جسم کو شیپ ان کرنے میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
٭ کھیرے کو سرکے میں ڈبو کر کھائیں، اس سے تیزی سے وزن کم ہوتا ہے۔
ان ٹپس کو آزمائیں اور افطار کے بعد لازمی ایک گھنٹہ چہل قدمی کریں اس سے آپ کا وزن جلد ہی کم ہو جائے گا اور آپ کو طاقت بھی ملے گی۔