جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کا استعمال کر کے آپ جلن اور تیزابیت سے دور رکھ سکتا ہے تاکہ آپ بھی رہ سکیں معدے کی تکلیفوں سے دور

سینے کی جلن ہماری روز مرہ کی زندگی اور صحت کو بہت متاثر کرتی ہے، اگر ہمیں تیزابیت ہو تو ہم کھانا صحیح طرح نہیں کھا سکتے اور اس وجہ سے ہم کئی غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اس لئے آج ہم آپ کو چند ایسے پھلوں، سبزیوں اور کھانوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کے استعمال سے آپ تیزابیت سے بچ سکتے ہیں وہ کون سی غذائیں ہیں جان لیں۔

بیریز:

چاہے اسٹرابیری ہو یا بلو بیری یا پھر رس بیری ہر قسم کی بیریز کے استعمال سے آپ معدے کی بیماریوں اور تیزابیت سے دور رہ سکتے ہیں، آپ کو جو بھی بیری آسانی سے میسر ہو آپ اس کا لازمی استعمال کریں۔

مچھلی کا استعمال:

مچھلی پروٹین اور لانگ چین اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ای پی اے اور ڈی ایچ اے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، مچھلی میں موجود یہ غذائی اجزاء آپ کو معدے کی تیزابیت سے بچاتے ہیں۔

بروکولی کا استعمال:

یوں تو یہ سبزی ہمارے ملک میں پہلے با آسانی نہیں ملتی تھی مگر اب یہ اکثر جگہ جگہ ملنے لگی ہے آپ بڑے اسٹورز وغیرہ سے اسے خرید سکتے ہیں، بروکولی پھول گوبی کی طرح ہوتی ہے مگر یہ تیز سبز رنگ کی ہوتی ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کو تیزابیت سے دور رکھتے ہیں۔

گرین ٹی:

گرین ٹی سب سے زیادہ صحت بخشنے والی مشروب ہے، اس کا استعمال آپ کو یہ آپ کے دل کی بیماری، کینسر، الزائمر کی بیماری، موٹاپے اور معدے کی بیماریوں سمیت تیزابیت سے بھی بچاتی ہے،

انگور:

انگور کھانے میں جتنے لذیذ ہوتے ہیں اتنے ہی فائدے مند بھی ہیں، انگور میں موجود غذائی اجزاء سینے کی جلن اور تیزابیت کو ختم کرتے ہیں، ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ معدے کی اور دل کی بیماری میں مبتلا افراد نے جب روزانہ انگور کا استعمال کیا تو ان کی صحت میں بہتری آئی اور معدے کے مسائل ختم ہوگئے۔

Maday Ki Tezabiyat Aur Jalan Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Tezabiyat Aur Jalan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Tezabiyat Aur Jalan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3595 Views   |   03 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کا استعمال کر کے آپ جلن اور تیزابیت سے دور رکھ سکتا ہے تاکہ آپ بھی رہ سکیں معدے کی تکلیفوں سے دور

جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کا استعمال کر کے آپ جلن اور تیزابیت سے دور رکھ سکتا ہے تاکہ آپ بھی رہ سکیں معدے کی تکلیفوں سے دور ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کا استعمال کر کے آپ جلن اور تیزابیت سے دور رکھ سکتا ہے تاکہ آپ بھی رہ سکیں معدے کی تکلیفوں سے دور سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔