نوجوان لڑکیوں کو سورج مکھی کے بیج کیوں کھانے چاہئیں؟ جانیں اِن بیجوں میں پوشیدہ خواتین کی صحت سے جڑے اہم راز

السی کے بیج، سورج مکھی کے بیج، تیل کے بیج، کدو کے بیج اور سونف ہر گھر کے کچن میں لازمی موجود ہوتے ہیں چاہے ان کا استعمال کھانوں میں بہت زیادہ خواتین کریں یا نہ کریں مگر آج کے فوڈز میں ڈاکٹر سحر زیبا کی بتائی ہوئی کچھ ایسی زبردست معلومات مووجد ہے جس کو جان کر خواتین ان 5 بیجوں کو روزانہ استعمال کرنا شروع کر دیں گی۔
سب سے زیادہ فائدے کی بات یہ ہے کہ ان پانچوں بیجوں کا استعمال بالغ لڑکیوں، شادی شدہ خواتین اور حاملہ خواتین ہر عمر کی خواتین کے لئے بہت فائدے مند ہیں کیونکہ ان میں ایسے فائدے چھپے ہیں جن کو سیڈ سائیکلنگ فار وومن کہا جاتا ہے جس کے متعلق کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

٭ کدو کے بیج:

حاملہ خواتین کے لئے کدو کے بیج ابتدائی ماہ میں کھانا بہت ضروری ہیں کیونکہ اس سے ان کے فیٹس میں موجود بچہ نشوونما پاتا ہے اور مضبوط جان بناتا ہے۔

٭ السی کے بیج:

ماہواری کے ہر قسم کے مسئلے کو دور بھگانے کے لئے ڈاکٹر کہتی ہیں کہ آپ روزانہ ایک چمچ السی کے بیجوں کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں، یہ آپ کی اندرونی صحت اور خون کی ترتیب کو مستقل کر دیتا ہے۔

٭ سونف:

سونف اور الائچی کو اچھی طرح توے پر بھون کر روزانہ آدھا چمچ کھانے سے حاملہ خواتین کے تھرڈ ٹرائیمسٹر میں بہت مفید رہتا ہے اس سے دورانِ حمل قے یا متلی کو روکا جاسکتا ہے۔ کچھ ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کو ماہواری کے دوران جی متلی ہوتا ہے ان کے لئے یہ بہت مفید ہیں۔

٭ سورج مکھی کے بیج:

لڑکیوں کی کم عمری میں ان کو ماہواری سائیکل رُک جاتی ہے جس سے سارا خون یوٹرس میں جمع ہونے اور رسنے لگتا ہے، اس کے لئے سب سے اچھا اور آسان نسخہ یہی ہے کہ آپ سورج مکھی کے بیجوں کو کچا چبا کر کھائیں اور ناریل کے تیل میں اچھی طرح فرائی کرلیں۔ ان کو روزانہ ایک ایک چمچ کھائیں اس سے ماہواری کا رکا ہوا خون بھی باسانی خارج ہوگا اور سائیکل نارمل بھی ہو جائے گی۔

تل کے بیج:

خواتین کے گٹھنوں کے تمام مسائل کا حل روزانہ کالے تلوں کو بھون کر نیم گرم دودھ کے ساتھ پھانکنا ہے۔ اس سے آپ کے گٹھنے کا درد بھی کم ہوگا اور ہڈیوں میں جان بھی آئے گی۔
بشکریہ : ہماری ویب

Suraj Mukhi Ke Beejon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Suraj Mukhi Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Suraj Mukhi Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Reshma  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17494 Views   |   23 Apr 2023
About the Author:

Reshma is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Reshma is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

نوجوان لڑکیوں کو سورج مکھی کے بیج کیوں کھانے چاہئیں؟ جانیں اِن بیجوں میں پوشیدہ خواتین کی صحت سے جڑے اہم راز

نوجوان لڑکیوں کو سورج مکھی کے بیج کیوں کھانے چاہئیں؟ جانیں اِن بیجوں میں پوشیدہ خواتین کی صحت سے جڑے اہم راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نوجوان لڑکیوں کو سورج مکھی کے بیج کیوں کھانے چاہئیں؟ جانیں اِن بیجوں میں پوشیدہ خواتین کی صحت سے جڑے اہم راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔