آپ کا بچہ اگر اچانک پنجوں پر چلنے لگا ہے تو خبردار ہو جائیں، وہ ایک تکلیف دہ بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے

اگر کوئی بچہ پنجوں کے بل چلنے لگے تو ماں باپ اسے بچے کی شرارت سمجھ کر ڈانٹ دیتے ہیں یا پھر نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ یہ ایک سنگین یماری کی نشانی ہوسکتی ہے جس میں خدانخواستہ بچے کی جان بھی جاسکتی ہے۔

مسکولر ڈسٹرافی

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے اپنا کام کرتی ہے۔ مسکولر ڈسٹرافی عمر کے کسی بھی حصے میں ہوسکتی ہے لیکن زیادہ تر یکم عمر لڑکوں کو ہوتی ہے اور لڑکیاں اس بیماری کا شکار نہیں ہوتیں ور ہوتی بھی ہیں تو بہت کم۔ مسکولر ڈسٹرافی ایک جینیاتی بیماری ہے۔ جب بچے میں یہ جینیاتی بیماری اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے تو وہ پنجوں کے بل چلنا شروع کریتا ہے اور کچھ عرصے بعد ہی اس کی ٹانگیں جو بالکل ٹھیک نظر آرہی ہوتی ہیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں کیوں کہ مسکولر ڈسٹرافی کی وجہ سے ٹانگوں کے مسلز کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں اور بچہ یا تو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے یا پھر مکمل طور پر مفلوج ہوجاتا ہے۔ مسکولر ڈسٹرافی کی اب تک آٹھ اقسام دریافت ہوچکی ہیں

مسکولر ڈسٹرافی سے جسم لے دوسرے حصوں کے پٹھوں کے کمزور ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جیسے کہ اس بیماری کے شکار افراد زیادہ تر دل کے پٹھے کمزور ہونے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

علاج کیا ہے؟

مسکولر ڈسٹرافی کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ البتہ اگر مرض کی بروقت تشخیص ہوجائے تو مریض کی زندگی کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ بہتر بنایا جاسکتا ہے جس سے کم عمری کی موت سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اس بیماری میں مبتلا بچوں کا وزن زیادہ نہ بڑھے کیونکہ موٹاپا ان کے لئے موت ہے۔ خوراک پر توجہ دیں اور چاول، جوسز، کولڈ ڈرنکس، بیکری کی اشیاء قطعی نہ دیں۔ مسکولر ڈسٹافی میں مبتلا بچوں کے جسم کی مالش نہ کریں انھیں ٹائٹ جوتے نہ پہنائیں کسی قسم کی سرجری نہ کروائیں یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس کے علاوہ ایسے بچوں کو ذہنی تناؤ سے ہر طرح سے دور رکھیں۔

Ap Ke Bachon Ne Panjo Per Chalta Shuroo Kar Dia

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ap Ke Bachon Ne Panjo Per Chalta Shuroo Kar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ap Ke Bachon Ne Panjo Per Chalta Shuroo Kar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1763 Views   |   23 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

آپ کا بچہ اگر اچانک پنجوں پر چلنے لگا ہے تو خبردار ہو جائیں، وہ ایک تکلیف دہ بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے

آپ کا بچہ اگر اچانک پنجوں پر چلنے لگا ہے تو خبردار ہو جائیں، وہ ایک تکلیف دہ بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کا بچہ اگر اچانک پنجوں پر چلنے لگا ہے تو خبردار ہو جائیں، وہ ایک تکلیف دہ بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔