گاڑی بھی واپس لے لی۔۔ دانیہ شاہ بیٹے کی پہلی تقریب میں شوہر پر کیوں بھڑک گیئں؟ سوتن کا تحفہ بھی دکھا دیا

Dania Shah Announce Birth Of Baby Boy And Slams Husband For Fake Gift

یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی، لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔ اس لیے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔ بچوں کو صرف ویوز کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا اسٹار دانیہ شاہ نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا، اپنے پہلے بیٹے "ریان" کی پیدائش کا اعلان کیا اور اس خوشی کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے ایک ویلاگ بھی اپلوڈ کر دیا۔ مگر جہاں خوشیوں کا چراغ جلا، وہیں ایک نیا تنازع بھی کھڑا ہوگیا

دانیہ شاہ نے ویلاگ میں نہ صرف بیٹے کی "ان باکسنگ" کی، بلکہ اپنی ناراضی کا بھی برملا اظہار کیا۔ وہ اس وقت افسردہ دکھائی دیں جب ان کے شوہر شہزاد حکیم نے تقریب میں بیٹے کا نام لینے کے بجائے اپنی دوسری اولاد کی شادی کا اعلان کر دیا، جس پر دانیہ نے کھل کر برہمی ظاہر کی۔

یہ تقریب میرے بیٹے کے لیے تھی، مگر شہزاد نے توجہ کسی اور طرف موڑ دی! دانیہ نے ویلاگ میں غصے سے کہا، اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو گولڈ کی چین تحفے میں دی ہے۔ جبکہ شوہر نے گاڑی دے کر واپس لے لی۔ دانیہ شاہ نے اس موقع پر ملنے والے تحفے بھی دکھائے جس میں حکیم شہزاد کی پہلی بیوی کی جانب سے دیا گیا تحفہ بھی موجود تھا۔ بظاہر اس میں چھوٹے بچے کے ذاتی استعمال کی چیزیں موجود تھیں جسے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

تاہم، یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر دانیہ کو ایک بار پھر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ویوز کے لیے کیش کروا رہی ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ایسے موقعوں پر مزید سنجیدگی دکھانی چاہیے۔

جہاں کچھ لوگ دانیہ کے جذبات کو صحیح قرار دے رہے ہیں، وہیں دیگر صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سب محض ایک اور "ڈرامہ" ہے جسے مشہور ہونے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کیا دانیہ شاہ واقعی مظلوم ہیں یا ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟

Dania Shah Announce Birth Of Baby Boy And Slams Husband For Fake Gift

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Shah Announce Birth Of Baby Boy And Slams Husband For Fake Gift and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Shah Announce Birth Of Baby Boy And Slams Husband For Fake Gift to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   12376 Views   |   07 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 April 2025)

گاڑی بھی واپس لے لی۔۔ دانیہ شاہ بیٹے کی پہلی تقریب میں شوہر پر کیوں بھڑک گیئں؟ سوتن کا تحفہ بھی دکھا دیا

گاڑی بھی واپس لے لی۔۔ دانیہ شاہ بیٹے کی پہلی تقریب میں شوہر پر کیوں بھڑک گیئں؟ سوتن کا تحفہ بھی دکھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گاڑی بھی واپس لے لی۔۔ دانیہ شاہ بیٹے کی پہلی تقریب میں شوہر پر کیوں بھڑک گیئں؟ سوتن کا تحفہ بھی دکھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔