کالی مرچ اور ایلوویرا کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور چہرے کے اضافی بالوں سے منٹوں میں جان چھڑائیں!

جسم کے غیر ضروری بالوں کی وجہ سے خواتین بہت پریشان ہیں اور اس کے لئے وہ تھریڈنگ، ویکس، بلیچ اور لیزر تھیراپی کرواتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ کہیں سے خراب تو کہیں سے کالا اور کہیں سے صاف، تو کہیں تھریڈ کے نشانات اور کہیں سے جل جاتا ہے اور خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔

ان تمام پریشانیوں سے اگر آپ بھی گزر رہی ہیں اور مہنگی سے مہنگی دوائیں استعمال کرکے بھی ان بالوں کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے تو یہ بات جان لیں کہ یہ اضافی بال کبھی ختم نہیں ہوسکتے لیکن ان کی صرف نشوونما اور بالوں کے فولیکلز کو کمزور یا کم کیا جاسکتا ہے جس کے لئے دوائیاں اور گھریلو ٹوٹکے بھی ہوتے ہیں مگر ان کا اثر کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ بھی دعوٰی نہیں کیا جاسکتا ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کے جسم میں اینڈروجن ہارمونز کی اضافی مقدار پیدا ہونے لگتی ہے جس سے یہ بال اگنے لگتے ہیں اور ہارمونز کو گھٹانا یا بڑھانا کوئی عام بات نہیں ہے یہ اپنے وقت سے ہی کم ہوتے ہیں بس دوائیں اور ٹوٹکے روزانہ کے استعمال میں رکھے جائیں تاکہ ان کو کم کرنے کے لئے ایک راستہ بنایا جاسکے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا گھریلو ٹوٹکہ بتانے جا رہے ہیں جسم کے غیر ضروری بالوں کو دوبارہ اگنے سے روکتا ہے اور ویکس کے ذریعے آپ کی جلد کی خوبصورتی کو بھی ڈبل کر دیتا ہے۔

ٹپ میں شامل اجزاء:

٭ ایلوویرا، پھٹکری پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر

طریقہ:

٭ ایک چمچ تازہ ایلوویرا کا جیل لیں، اس میں ایک چٹی کالی مرچ کو چھڑک دیں۔
٭ اس کو اچھی طرح مکس کریں۔
٭ اس میں ایک چمچ پسی ہوئی ہھٹکری شامل کریں۔
٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ مساج کریں۔
٭ اس کے بعد خُشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ اب ایک کاغذ لیں اور اس کو انڈے کی سفیدی میں ڈپ کریں اور چہرے پر چسپاں کرلیں٭
پھر 10 منٹ ے بعد اس کاغذ کو بالوں کی مخالف سمت سے اتاریں۔
٭ لیجیئے ہوگیا چہرے کا ویکس وہ بھی اس سستے اور آسان طریقے سے۔
٭ یہ صرف ویکس ہی نہیں بلکہ جلد کی ٹینگ اور نگ کو صاف کرنے کے ساتھ اضافی نشانوں کوختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
آپ بھی استعمال کریں اور جلد کے بڑے فائدے حاصل کریں۔

Chehry Faltoo Baal Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Faltoo Baal Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Faltoo Baal Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8273 Views   |   07 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کالی مرچ اور ایلوویرا کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور چہرے کے اضافی بالوں سے منٹوں میں جان چھڑائیں!

کالی مرچ اور ایلوویرا کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور چہرے کے اضافی بالوں سے منٹوں میں جان چھڑائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالی مرچ اور ایلوویرا کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور چہرے کے اضافی بالوں سے منٹوں میں جان چھڑائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔