"کوئی بھی انسان اپنی بیٹی کا ہاتھ بنا سوچے سمجھے کسی کے ہاتھ میں نہیں دیتا۔ شاہین کی تربیت بہترین ہوئی تھی، اور ہمارے خاندان کے بڑے بھی ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ لیکن، جب ہم کراچی شفٹ ہوئے تو ہمارا ان کے خاندان سے اتنا رابطہ نہیں رہا۔ پھر بھی، شاہین کے ساتھ جتنے کوچز نے کام کیا، سب نے اس کی تعریف کی۔ شادی کے لیے لڑکے کی انکوائری ضروری ہے کیونکہ یہ فیصلہ نہ صرف بیٹی کے مستقبل بلکہ قوم کی نسلوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔"
عالمی اردو کانفرنس میں شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کو داماد بنانے کے فیصلے سے پہلے انہوں نے نہ صرف شاہین کی شخصیت بلکہ اس کی تربیت کا بھی جائزہ لیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لڑکی اور لڑکے دونوں کا اچھا ہونا شادی کے بعد ایک کامیاب اور مثالی نسل کی بنیاد رکھتا ہے۔
"شاہین کی فیملی نے اس پر شیروں والی نظر رکھی تھی،" انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔ آفریدی نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے میں صرف ذاتی تعلقات نہیں، بلکہ مکمل اعتماد اور تحقیق شامل تھی۔
شاہد آفریدی نے اس موقع پر والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے بے جا اثرات سے بچائیں اور حقیقی دنیا سے جوڑیں۔ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو موبائل فون نکاح کے بعد دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی تربیت کا ایک حصہ ہے۔
"ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں کی زندگی میں بے مقصد وقت کا ضیاع ہیں۔ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کریں،" انہوں نے تاکید کی۔
جب ان سے نانا بننے کے حوالے سے سوال کیا گیا، تو شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا، "میں ابھی خود کو نانا نہیں مانتا۔ جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی اور اس کے بچے ہوں گے، تب نانا مانوں گا!"
یاد رہے کہ شاہین آفریدی 2023 میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے ہاں حال ہی میں پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، اور یہ خبر مداحوں کے درمیان کافی پسند کی گئی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Afridi Nay Shaheen Afridi Kay Baray Main Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Afridi Nay Shaheen Afridi Kay Baray Main Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.