کبھی تابوت پر مکڑی رینگنے لگی تو کبھی قوس قزح نکل آئی۔۔ ملکہ کی تدفین کے دن پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات

حیرت انگیز طور پر ملکہ کی تدفین کے بعد آسمان پر دوہری قوس قزح نکل آئی۔ بکھنگم پیلس اور ویسٹ منسٹر ایبے پر یہ دھنک سورج کے غروب ہونے کے بعد نمودار ہوئی۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریب

مشہور برطانوی صحافی اینیلیس نیلسن نے اس خوبصورت منظر کی تصاویر بنائیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریب کے بعد دکھنے والا خوبصورت قدرتی منظر ہے۔

انتقال کے بعد بھی قوس قزح نکلی تھی

واضح رہے اس سے پہلے ملکہ کے انتقال کے بعد جب برطانیہ کا جھنڈا نیچے کیا گیا اس وقت بھی قوس قزح نمودار ہوئی تھی۔

بن بلائے مہمان کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ لیکن ایسی تقریب کا بن بلایا مہمان بننا کافی مشکل ہے جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہو اور اس تقریب کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی ہو۔ البتہ اس مشکل کو آسان کیا ایک ننھی سی مکڑی نے جس نے نہ صرف ملکہ کے جنازے میں شرکت کی بلکہ ان کے تابوت پر رکھے تاج تک پہنچ گئی۔ آپ بھی دیکھیں

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گارڈز ملکہ کا تابوت چرچ میں پہنچا رہے ہیں۔ ملکہ کے تابوت پر ان کا قیمتی ہیروں جڑا تاج، پھولوں کا گلدستہ اور چھڑی رکھی ہوئی ہے۔ وہیں ایک سفید رنگ کا کارڈ بھی رکھا ہوا ہے جس پر مکڑی صاحبہ چہل قدمی کررہی ہیں۔

سخت سیکورٹی کے باوجود مکڑی تابوت تک کیسے پہنچی؟

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ کارڈ ملکہ کے بیٹے اور اب ملک کے بادشاہ چارلس کی جانب سے لکھا گیا تھا۔ جانے صفائی اور سیکورٹی کے اتنے سخت انتظامات کے باوجود مکڑی چرچ تو چرچ، ملکہ کے تابوت تک کیسے پہنچ گئی۔

Taboot Per Makri Reengny Lagi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Taboot Per Makri Reengny Lagi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Taboot Per Makri Reengny Lagi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   43629 Views   |   21 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کبھی تابوت پر مکڑی رینگنے لگی تو کبھی قوس قزح نکل آئی۔۔ ملکہ کی تدفین کے دن پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات

کبھی تابوت پر مکڑی رینگنے لگی تو کبھی قوس قزح نکل آئی۔۔ ملکہ کی تدفین کے دن پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی تابوت پر مکڑی رینگنے لگی تو کبھی قوس قزح نکل آئی۔۔ ملکہ کی تدفین کے دن پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔