لگتا تھا کوئی آس پاس ہے اور.. مریم نفیس نے جنات کو کس شکل میں دیکھا؟چونکا دینے والا انکشاف

Mariyam Nafees Shares Ghost Experience

خوبصورت چہرہ، نرم لہجہ اور معصوم مسکراہٹ رکھنے والی اداکارہ مریم نفیس نے ایک ایسا حیران کن واقعہ بیان کر دیا جس نے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا۔

جیو نیوز کے مزاح سے بھرپور پروگرام ہنسنا منع ہےمیں جب میزبان نے ان سے زندگی کے پراسرار لمحات پر سوال کیا، تو انہوں نے بےجھجک بتا دیا کہ؛

"ہاں! مجھے ماضی میں جنات نظر آئے ہیں۔"

مریم نے بتایا کہ کچھ برس پہلے اُن پر ایک ایسا وقت آیا جب تین سے چار مرتبہ انہیں دھواں، سائے اور عجیب سی غیر مرئی مخلوق نظر آئی۔ وہ بولیں، ایسا لگتا تھا جیسے کوئی میرے اردگرد ہے، جیسے کوئی دیکھ رہا ہو، پر نظر نہیں آتا۔

اسی دوران مریم نے ہنستے ہوئے کہا، تب شاید جنات نے بھی کہا ہوگا کہ ہم اپنی قسم کی لڑکی سے مل کے آئے ہیں۔

مگر پھر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ وقت ذہنی طور پر بہت ڈرا دینے والا تھا۔ کئی مہینے ایسا لگا جیسے کوئی سایہ ساتھ ساتھ ہے، اور آج بھی اگر ان کے شوہر امان اچانک سامنے آ جائیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔

کبھی کبھی حسین چہروں کے پیچھے چھپے ہوتے ہیں وہ قصے، جو نیندیں اُڑا دیتے ہیں۔ یہ اعتراف جہاں حیرت بھرا تھا، وہیں مریم کی بےباکی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ڈرامے کی دنیا ہو یا زندگی کی حقیقت، مریم نفیس ہر روپ میں سچی، دلچسپ اور دلیر ہیں۔

Mariyam Nafees Shares Ghost Experience

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mariyam Nafees Shares Ghost Experience and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mariyam Nafees Shares Ghost Experience to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1387 Views   |   29 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 July 2025)

لگتا تھا کوئی آس پاس ہے اور.. مریم نفیس نے جنات کو کس شکل میں دیکھا؟چونکا دینے والا انکشاف

لگتا تھا کوئی آس پاس ہے اور.. مریم نفیس نے جنات کو کس شکل میں دیکھا؟چونکا دینے والا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لگتا تھا کوئی آس پاس ہے اور.. مریم نفیس نے جنات کو کس شکل میں دیکھا؟چونکا دینے والا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts