ویوز کے چکر میں بچے کی جان بھی داؤ پر لگا دی۔۔ شگفتہ اعجاز کی بیٹی نے بچے کی چوسنی اپنے منہ میں ڈال لی ! ویڈیو نے واویلا کھڑا کر دیا

Shagufta Ejazs Daughter Haya Faces Intense Criticism

“بالغ انسان کے منہ میں بے شمار بیکٹیریا اور وائرس ہوتے ہیں، بچے کا مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں ہوتا کہ وہ ان جراثیموں کا مقابلہ کر سکے۔ خدارا صفائی کا خیال رکھیں!”

“میں یہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئی! ہم تو بچوں کے پسیفائر کے نپل والے حصے کو چھوتے تک نہیں!”

“چلو تم نے پسیفائر منہ سے دیا، لیکن خدا کے لیے اپنے پالتو جانور کا پسیفائر تو بچے کو نہ دینا تم لوگوں سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے!”

“کیا وہ پاگل ہو گئی ہے؟ اس نے واقعی بچے کا پسیفائر اپنے منہ میں ڈال لیا؟”

“یہ کیسی ماں ہے؟ اتنی لاپرواہی؟”

یہ وہ تبصرے ہیں جو حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر حیا طلحہ پر سوشل میڈیا صارفین نے کیے اور وجہ بنی ان کی ایک مختصر ویڈیو کلپ، جو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

حیا طلحہ ، جو معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بڑی بیٹی ہیں، یوٹیوب پر اپنے روزمرہ و لاگز اور کُکنگ ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کے چینل کے ایک لاکھ اکتیس ہزار سبسکرائبرز ہیں، اور وہ اپنے شوہر ڈاکٹر طلحہ اور بیٹے کیان کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

لیکن حالیہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حیا اپنے بیٹے کے پسیفائر (چوسنی) کو اپنے منہ میں ڈال کر دوبارہ بچے کو دیتی ہیں اور یہی منظر ان کے فالوورز کے لیے ناقابلِ قبول ٹھہرا۔

کچھ صارفین نے حیا کو “غیر ذمہ دار ماں” قرار دیا، جبکہ کئی نے انہیں “صفائی کے بنیادی اصولوں سے لاعلم” کہا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، “یہ صرف یوٹیوبرز ہی کر سکتے ہیں جہاں ہر چیز ویڈیو کنٹینٹ بن جاتی ہے، چاہے بچے کی صحت ہی کیوں نہ داؤ پر لگ جائے!”

اگرچہ حیا طلحہ نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، مگر ان کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر مزید بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی مداح ان کا دفاع کرتے نظر آئے کہ شاید ویڈیو کو غلط سمجھا گیا ہو، لیکن زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ “ماں کی ذرا سی غلطی بھی بچے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، چاہے وہ کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہو۔”

یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دے رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر لمحہ شیئر کرنے کی دوڑ میں کہیں ذمہ داری اور شعور پیچھے تو نہیں رہ گئے؟

Shagufta Ejazs Daughter Haya Faces Intense Criticism

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shagufta Ejazs Daughter Haya Faces Intense Criticism and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ejazs Daughter Haya Faces Intense Criticism to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1561 Views   |   10 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2025)

ویوز کے چکر میں بچے کی جان بھی داؤ پر لگا دی۔۔ شگفتہ اعجاز کی بیٹی نے بچے کی چوسنی اپنے منہ میں ڈال لی ! ویڈیو نے واویلا کھڑا کر دیا

ویوز کے چکر میں بچے کی جان بھی داؤ پر لگا دی۔۔ شگفتہ اعجاز کی بیٹی نے بچے کی چوسنی اپنے منہ میں ڈال لی ! ویڈیو نے واویلا کھڑا کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ویوز کے چکر میں بچے کی جان بھی داؤ پر لگا دی۔۔ شگفتہ اعجاز کی بیٹی نے بچے کی چوسنی اپنے منہ میں ڈال لی ! ویڈیو نے واویلا کھڑا کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts