جیسے ہی خون دیکھا فوراً ڈاکٹر کے پاس گئی اور ۔۔ شیف شیرین انور نے کینسر جیسے خطرناک مرض کو کیسے شکست دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

شیف شیریں انور عرف شیریں آپا برسوں سے مصالحہ ٹی وی کا حصہ ہیں، جو اپنی مزیدار اور لذیذ کھانے کی ترکیبیں دنیا کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ وہ اپنے شگفتہ لہجے اور انداز سے سب کو ہی اپنا مداح بنانے کی قابلیت رکھتی ہیں، اور آج ان کے لاکھوں چاہنے والے پاکستان سمیت کئی ممالک میں موجود ہیں۔

شیف شیریں انور کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوچکی ہیں اور انہوں نے چھاتی کے کینسر کے عالمی دن پر اپنی کہانی خواتین کے ساتھ شیئر کی اور انہیں ایک پیغام بھی دیا۔

شیریں آپا بتاتی ہیں کہ، مجھے ایک دن اچانک تکلیف محسوس ہوئی اور ہلکی سی بلیڈنگ بھی، میں تھوڑا گھبرائی ضرور مگر پھر خود کو سنبھالا اور اگلے دن ڈاکٹر کے پاس گئی، انہوں نے ٹیسٹ وغیرہ کرائے، پھر ہماری خاندانی ہسٹری دیکھتے ہوئے انہوں نے بائیوپسی کرائی تو معلوم ہوا کہ کینسر کی شروعات ہے۔

اللّٰہ کا بہت کرم ہوا کہ پہلے ہی معلوم ہوگیا اور میں نے علاج شروع کروادیا، نہ کیمو کرانے کی ضرورت پیش آئی نہ ہی ریڈیشن بس سرجری ہوئی۔ جس کے بعد میں نے ایک ماہ ریسٹ کیا اور پھر دوبارہ کام پر آگئی۔

اس پورے سفر میں جس چیز نے میرا ساتھ دیا وہ تھا میرا رب اور اس پر میرا بھروسہ، میں نے ہمت نہیں ہاری نہ ہی خود کو کمزور پڑنے دیا، یہی وجہ ہے کہ میں جلدی ٹھیک ہوسکی۔

ساتھ ہی شیریں آپا نے عورتوں کو پیغام دیا کہ اس چیز کو معمولی نہ لیں اور ہلکہ سا بھی شبہ ہو تو ڈاکٹر کو لازمی چیک کرائیں نہیں تو یہ آگے جا کر ٹھیک نہ ہونے والا مسئلہ بن جاتا ہے۔

Chef Shireen Anwar Cancer Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chef Shireen Anwar Cancer Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chef Shireen Anwar Cancer Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   23384 Views   |   09 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جیسے ہی خون دیکھا فوراً ڈاکٹر کے پاس گئی اور ۔۔ شیف شیرین انور نے کینسر جیسے خطرناک مرض کو کیسے شکست دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

جیسے ہی خون دیکھا فوراً ڈاکٹر کے پاس گئی اور ۔۔ شیف شیرین انور نے کینسر جیسے خطرناک مرض کو کیسے شکست دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیسے ہی خون دیکھا فوراً ڈاکٹر کے پاس گئی اور ۔۔ شیف شیرین انور نے کینسر جیسے خطرناک مرض کو کیسے شکست دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔