پانی میں رات بھر لونگ کو بھگو کر استعمال کرنے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ لونگ کے استعمال کا وہ مفید طریقہ جو ہر ایک کی ضرورت ہے

لونگ کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام گرم مصالحہ ہے۔ جسے ہر قسم کے بخار نزلے اور زکام میں استعمال کرنا مفید سمجھا جاتا ہے۔اس میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

فوائد :

• اکثر خواتین کو کھانا دیر سے ہضم ہونے کی شکایت رہتی ہے ایسے میں لونگ آپ کے معدے کو طاقت دیتی ہے، کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی قبض کی شکایتوں سے بچاتی ہے۔

• خواتین کو دورانِ حمل دانتوں کے درد کی شکایت رہتی ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ایسے میں آپ کا استعمال کریں یا صرف منہ میں رکھ کر اس کا پانی جذب کریں یہ بہت کارآمد ہے۔

• لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

• لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔

• خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

• جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔ استعمال کیسے کریں؟ روزانہ ایک لونگ کسی بھی وقت منہ میں رکھ لیں اور اس کا پانی پی لیں۔ لونگ کا پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔ لونگ کی چائے بنا کر پی لیں یہ بھی فائدہ مند ہے۔

• لونگ کو پانی میں بھگو کر رات بھر رکھ دیں اور صبح نہارمنہ استعمال کرنے سے نہ صرف معدے کے مسائل ہوتے ہیں، بلکہ وہ خواتین جو جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں ان کے لیے یہ سب سے زیادہ مفید ہے۔

Clove Water Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Clove Water Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Clove Water Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13933 Views   |   29 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پانی میں رات بھر لونگ کو بھگو کر استعمال کرنے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ لونگ کے استعمال کا وہ مفید طریقہ جو ہر ایک کی ضرورت ہے

پانی میں رات بھر لونگ کو بھگو کر استعمال کرنے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ لونگ کے استعمال کا وہ مفید طریقہ جو ہر ایک کی ضرورت ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پانی میں رات بھر لونگ کو بھگو کر استعمال کرنے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟ لونگ کے استعمال کا وہ مفید طریقہ جو ہر ایک کی ضرورت ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔