مہنگے سن بلاک کے بجائے یہ ماسک لگائیں۔۔ دھوپ سے رنگت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟ جانیں زبیدہ آپا کے بتائے آزمودہ ٹوٹکے

آج کل لوگ دھوپ سے چہرہ جلنے اور رنگ سیاہ پڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ دھوپ جلد کو جھلسا دیتی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ حصہ پہلے سرخ ہو کر بعد میں سیاہ پڑجاتا ہے۔ یہ معاملہ صرف رنگت بدلنے کا نہیں بلکہ طبی ماہرین کے مطابق دھوپ جلد کی خطرناک بیماریوں کی وجہ ہے۔ اس سے جلد کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صرف دھوپ میں ہی نہیں بلکہ بارش کے موسم میں بھی سن بلاک لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں مرحوم ہربلسٹ اور ٹی وی میزبان زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا کیا حل بتایا ہے۔

ایک کوکنگ شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر زبیدہ نے بتایا کہ ایلوویرا کا پودا خرید لیں اور اس کا ایک پتا اپنے پاس رکھیں۔ باہر جانے سے قبل اس کا گودا نکال کر چہرہ اور ہاتھ پاؤں پر لگا لیں۔ یہ گودا جلد کی دھوپ سے حفاظت کرتا ہے اور اس کی تہہ کے ہوتے ہوئے سورج کی مضر شعائیں جلد پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ ہر سن بلاک میں ایلوویرا پایا جاتا ہے۔ اس سے اچھا اور سستا سن بلاک کوئی دوسرا نہیں۔

دوسرا ٹوٹکہ زبیدہ آپا نے یہ بتایا کہ دودھ، لیموں، بیسن اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور صابن کے بجائے اس پیسٹ سے دن میں کئی بار چہرہ دھوئیں۔ اس سے دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کھل اٹھے گی اور چہرے سے داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

Zubaida Aapa Nay Bataye Qudrati Sun Block

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Zubaida Aapa Nay Bataye Qudrati Sun Block and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zubaida Aapa Nay Bataye Qudrati Sun Block to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3439 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مہنگے سن بلاک کے بجائے یہ ماسک لگائیں۔۔ دھوپ سے رنگت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟ جانیں زبیدہ آپا کے بتائے آزمودہ ٹوٹکے

مہنگے سن بلاک کے بجائے یہ ماسک لگائیں۔۔ دھوپ سے رنگت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟ جانیں زبیدہ آپا کے بتائے آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے سن بلاک کے بجائے یہ ماسک لگائیں۔۔ دھوپ سے رنگت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟ جانیں زبیدہ آپا کے بتائے آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔