صرف بھابھیاں ہی نہیں لڑتیں، بلکہ۔۔ آمنہ ملک نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حقیقت کھول کے رکھ دی

Amna Malik Shares Her Views On Joint Family System

اداکارہ، ماڈل اور میزبان آمنہ ملک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈرامہ جما تقسیم میں راشدہ کے کردار میں جلوہ گر ہیں، جو مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر چکا ہے۔

آمنہ ملک کا کردار راشدہ، ایک ایسی عورت کا عکس ہے جو زندگی بھر ظلم، جبر اور پابندیوں میں گھری رہی۔ دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود وہ کبھی خود کو آزاد محسوس نہیں کر سکی۔ اب وہ ایک ایسے سفر پر گامزن ہے جہاں اسے اپنی پہچان اور ہمت تلاش کرنی ہے — ایک ایسی عورت جو کبھی دبی ہوئی تھی، اب خود کو پہچاننے لگی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حقیقی زندگی میں آمنہ ملک، راشدہ کے بالکل برعکس ہیں۔ حال ہی میں وہ پروگرام ہسنا منع ہے، میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے جوائنٹ فیملی بمقابلہ نیوکلیئر فیملی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ خاندانی نظام میں رہنا غلط نہیں، بلکہ یہ محبت اور جڑے رہنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ مگر وقت کے ساتھ جیسے ہی بہن بھائیوں کے بچے بڑے ہوتے ہیں، جگہ کی کمی اور ذاتی مصروفیات مسائل پیدا کر دیتی ہیں۔

آمنہ کے مطابق، صرف بھابھیاں ہی نہیں لڑتیں، بعض اوقات بہن بھائیوں میں بھی تلخیاں آ جاتی ہیں، اس لیے تھوڑا فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ محبت برقرار رہے۔

آمنہ ملک نے نہ صرف اپنے کردار سے ناظرین کے دلوں کو چھوا ہے بلکہ اپنے سمجھدار خیالات سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہی نہیں بلکہ زندگی کو گہرائی سے سمجھنے والی عورت بھی ہیں۔

Amna Malik Shares Her Views On Joint Family System

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amna Malik Shares Her Views On Joint Family System and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amna Malik Shares Her Views On Joint Family System to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   39 Views   |   10 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2025)

صرف بھابھیاں ہی نہیں لڑتیں، بلکہ۔۔ آمنہ ملک نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حقیقت کھول کے رکھ دی

صرف بھابھیاں ہی نہیں لڑتیں، بلکہ۔۔ آمنہ ملک نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حقیقت کھول کے رکھ دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف بھابھیاں ہی نہیں لڑتیں، بلکہ۔۔ آمنہ ملک نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حقیقت کھول کے رکھ دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts