دادنی اور نانی کے بتائے ہوئے چند آزمودہ نسخے اپنائیں اور فائدہ ہی فائدہ پائیں

دادی اور نانی کے بتائے ہوئے نسخے اتنے کارآمد ہوں گے آج کی نسل اس کا تصور بھی نہیں کر سکتی، کیونکہ آج کے ایڈوانس زمانے میں ہر چیز کی دوا اور کیمیکل پراڈکٹس موجود ہیں، لیکن سالوں پہلے بڑے سے بڑے مسئلے بھی ان ہی دادی اور نانی کے بتائے ہوئے نسخوں سے منٹوں میں حل ہو جاتے تھے۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی چند نسخے بتانے والے ہیں جو سالوں پرانے آزمودہ نسخے ہیں اور آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔
اچھی صحت اور مدافعتی نظام کے لئے دادی کے بتائے چند آزمودہ نسخے

• لونگ

لونگ سالوں سے ہربل دواؤں اور نسخوں میں استعمال کی جا رہی ہے ، لونگ کا استعمال آپ کے کتنے کام آسکتا ہے یہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، لونگ کا استعمال معدے کے السر، بیکٹیریا کی افزائش، تیزابیت، کھانسی اور دیگر کئی بیماریوں میں مددگار ثابت ہوتی ہے، چاہیں تو پسی ہوئی لونگ پھانک لیں یا پھر کھانے کے بعد لونگ منہ میں رکھ کر اس کا عرق پی لیں بے حد فائدہ ہوگا۔

• شہد

شہد وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس حاصل کرنے کا ایک بہترین زریعہ ہے، اس کے استعمال سے ہماری قوتِ مدافعت بڑھتی ہے، یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے، بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے دادی کا نسخہ آزمائیں، پیاز کا رس اور شہد کو برابر مقدار میں لے کر ملائیں اور اس کا دو چمچ روزانہ استعمال کرںیں بلڈ پریشر کنڑول میں رہے گا، شہد میں ہلدی ملا کر ایک چمچ کھائیں کھانسی نزلہ گلے کی خراش میں آرام آئے گا ٹھنڈ دور ہو گی، شہد کو دہی میں ایک ایک چمچہ ملا کر چہرے پر لگائیں آئلی اسکن کم ہوگی اور دانے دور ہو جائیں گے۔

• ناریل کا تیل

ناریل کے تیل کے فوائد بے شمار ہیں، لیکن اگر اسے دادی اور نانی کے بتائے ہوئے نسخوں کے مطابق استعمال کریں تو بہت سے مسائل باآسانی حل ہو جائیں گے، ناریل کے تیل میں ایک عدد لوکی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر دھیمی آنچ پر پکائیں جب یہ لوکی بلکل جل جائے تو اس تیل کو چھان کر بوتل میں بھر لیں، اب اس تیل کو سر پر لگائیں دیکھیں کتنی تیزی سے سفید بال کالے اور گھنے ہو جائیں گے، چہرے کے لیے ناریل کا تیل چہرے پر لگا کر اس سے مساج کریں اور 5 منٹ کے لئے دھوپ میں آنکھیں بند کر کے سکون لیں پھر چہرہ دھو لیں، دیکھیں کیسے داغ دھبے دور ہوں گے اور چہرہ نکھر جائے گا۔

• تلسی، ادرک اور دار چینی اور لیموں کا کمال

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ سے جسم سے زہریلے مادے دور ہو جائیں، وزن کم ہو جائے، قوتِ مدافعت بڑھ جائے، چہرہ نکھر جائے، جسم سے ہر قسم کا انفیکشن دور ہو جائے، چربی ختم ہو جائے، تو بس دادی اور نانی کا بتایا ہوا یہ نسخہ آزمائیں اور کئی مسئلوں کا حل پائیں، 7 سے 8 تلسی کے پتے، ایک سے ڈیڑھ انچ کا ادرک کا چھلا ہوا ٹکڑا، 2 چٹکی پسی ہوئی دار چینی کو 2 گلاس پانی میں شامل کر کے اتنا پکائیں کہ ایک گلاس رہ جائے، اب اسے گلاس میں نکال کر آدھا لیموں نچوڑیں اور اس ڈرنک کو روز صبح کی چائے کے طور پر پیئیں، کئی مسئلے حل ہو جائیں گے۔

Dadi Amma Kay Gharelu Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dadi Amma Kay Gharelu Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dadi Amma Kay Gharelu Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8270 Views   |   26 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دادنی اور نانی کے بتائے ہوئے چند آزمودہ نسخے اپنائیں اور فائدہ ہی فائدہ پائیں

دادنی اور نانی کے بتائے ہوئے چند آزمودہ نسخے اپنائیں اور فائدہ ہی فائدہ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دادنی اور نانی کے بتائے ہوئے چند آزمودہ نسخے اپنائیں اور فائدہ ہی فائدہ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔