دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے

چار شادیوں کی اجازت مذہبی طور پر مردوں کو ملنے والی ایسی اجازت ہے جس سے فائدہ تو سو میں سے تین چار مرد ہی اٹھاتے ہیں مگر جس کی خواہش سو میں سے 99 مردوں کے دلوں میں صبح شام مچلتی رہتی ہے مگر اس کو مکمل کرنے کے لیے جس حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بہت کم ہی مردوں کے دل میں ہوتا ہے-

بلی کے خواب میں چھیچھڑے

یہ محاورہ تو سب ہی نے سنا ہو گا ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر ایک پوسٹ کو دیکھ کر خیال آیا جو کسی ایک مرد نے ہی اپنی نا آسودہ خواہشوں کو بیان کرنے کے لیے کیا تھا جس میں اس نے مردوں کے لیے چار شادیوں کی اجازت کو ثابت کرنے کے لیے ایک انوکھی تھیوری پیش کی- ان صاحب نے چار شادیوں کی اجازت کے لیے جو دلائل پیش کیے وہ کچھ اس طرح سے ہیں-

1: اللہ کی اجازت

ان صاحب کے نزدیک مردوں کو چار شادیاں کرنے کی اجازت مذہب کی طرف سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہے اس وجہ سے اس اجازت کو لے کر ہر مرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چار شادیاں کرے-

2: ہر زبان میں بیوی کے چار حروف

اردو زبان میں بیوی کے لفظ میں چار حروف ، لفظ بیگم، دلہن، زوجہ سب میں چار حروف، پشتو میں ناوی میں چار حروف انگریزی میں وائف میں چار حروف ان صاحب کے مطابق یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ بیوی ایک نہیں بلکہ چار ہونی چاہیے ہیں-

3: دل کے چار خانے

اس کے ساتھ ساتھ ایک اور دلیل جو ان صاحب نے چار شادیوں کے حق میں دی ان کے مطابق مرد کے دل کے چار حصے ہوتے ہیں جس میں سے ہر ایک حصے میں ایک بیوی کی محبت کو بسایا جا سکتا ہے اس وجہ سے چار بیویاں ضروری ہیں تاکہ ہر بیوی کی محبت ایک خانے میں رکھی جا سکے-

4: شادی اور نکاح کے چار حروف

ان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ شادی اور نکاح میں چار حروف ہوتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو چار بار دہرانا ضروری ہوتا ہے-

سوشل میڈيا صارفین کا رد عمل

جس طرح سوشل میڈيا پر چار شادیوں کے خواہشمند مرد ایکٹو ہیں تو ایسے ہی کچھ خواتین بھی موجود ہیں جو ایسے مردوں کے ان خوابوں کو چکنا چور کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی ہیں تو ایسی خواتین نے ان صاحب کے اس خواب کی کیسے دھجیاں اڑائیں آپ خود دیکھ لیں-

بیلن جوتے اور ڈنڈے کے بھی چار حروف ہوتے ہیں

خواتین صارفین نے ان صاحب کو یاد دلایا کہ دنیا میں کچھ اور بھی اشیا ہیں جن میں چار حروف ہوتے ہیں جو کہ چار شادیاں کرنے والے مردوں کا نصیب بن حاتی ہیں جن میں بیلن، ڈنڈے، جوتے شامل ہیں-

ایک پانچویں منزل بھی ہوتی ہے

ایک صاحب نے ان صاحب کو ہوشیار کرتے ہوئے کمنٹ میں یہ تصویر شئیر کر دی کہ یاد رکھنا سب کچھ چار نہیں ہوتا کچھ گھروں کی پانچ منزلیں بھی ہوتی ہیں جہاں سے بیوی دھکا دے سکتی ہے-

انصاف کی شرط پوری کرنا

جبکہ کچھ خواتین نے انتہائی حقیقت پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے مردوں کو چار شادیوں کی اجازت تو دے دی مگر اس کے ساتھ اللہ کے حکم کے مطابق انصاف کی شرط بھی عائد کر دی کہ اگر چاروں بیویوں سے انصاف کر سکیں تو بے شک چار شادیاں کر لیں ورنہ ایسے صرف خواب ہی دیکھتے رہیں-

4 Shadiyon Ka Falsafa

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 4 Shadiyon Ka Falsafa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 4 Shadiyon Ka Falsafa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2014 Views   |   28 Feb 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے

دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔