بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے گھر میں پیش آیا خطرناک واقعہ ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ سیف کے باندرا والے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی کوشش نے سب کو حیران کر دیا، لیکن ان کی بہادری نے اس واقعے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
16 جنوری کی رات جب سب گہری نیند میں تھے، سیف نے اپنے گھر میں شور کی آوازیں سنیں۔ اپنے بیٹے جے کی آواز پر وہ فوراً 12ویں منزل سے 11ویں منزل پہنچے، جہاں ایک اجنبی کو نرس کے ساتھ الجھتے پایا۔ اجنبی کے پاس ایک چاقو تھا، اور صورتحال خطرناک ہو گئی۔
سیف نے اپنی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود چاقو کے وار سے شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے گردن اور پیٹھ پر لگنے والے زخم گہرے تھے، جن میں سے ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔
زخمی حالت میں سیف نے ہار نہیں مانی اور اپنی فیملی کو محفوظ رکھنے کے بعد اسپتال پہنچے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے بجائے رکشے میں اسپتال گئے۔ ڈاکٹروں نے ان کی فوری سرجری کی اور چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے نکالا۔
سیف علی خان نے نہ صرف اپنی فیملی کو محفوظ رکھا بلکہ اپنی بہادری سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد وہ چھ دن اسپتال میں زیر علاج رہے اور اب صحت یاب ہو کر گھر واپس آ چکے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saif Ali Khan First Statement About The Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saif Ali Khan First Statement About The Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
رونے کی آواز سن کر کمرے میں گیا تو.. حملہ آور نے سیف علی خان کو کیوں مارا؟ اسپتال سے واپسی پر پہلا بیان
رونے کی آواز سن کر کمرے میں گیا تو.. حملہ آور نے سیف علی خان کو کیوں مارا؟ اسپتال سے واپسی پر پہلا بیان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رونے کی آواز سن کر کمرے میں گیا تو.. حملہ آور نے سیف علی خان کو کیوں مارا؟ اسپتال سے واپسی پر پہلا بیان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔