بھارتی ریاست اترپردیش میں مضر صحت کھانا کھانے کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعہ ضلع برابنکی میں اس وقت پیش آیا جب علاقہ تھل خرد میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چند رشتہ دار خاندانی تقریب میں شرکت کے لئے اپنے ایک عزیز کے گھر جمع تھے جب ان افراد نے وہاں مضر صحت کھانا کھانے کے بعد گھر کی بنی ہوئی شراب کا استعمال کیا جس کے بعد ان افراد کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی اور 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
6 Afrad Jan Bahaq
9 persons were dead in India district Uttar Pradesh due to the intake of unhealthy food in a wedding.
According to witnesses, they took homemade wine after eating stale and unhealthy food due to which they fell seriously ill and got dead.
Regional police arrived at the place of incident and took dead bodies for post mortem and took strict action in this regard.