Fiza Ali Talks About Tulsi Butt And Her Apology
مجھے افسوس ہے تمہیں دکھ کیوں نہیں ہوا؟ — فضا علی نے تُلسی بٹ سے معافی اور آنسوؤں کی حقیقت بیان کردی
رمضان ٹرانسمیشن کے دوران جذباتی مناظر اور تُلسی بٹ پر رو دینے والے لمحات نے فضا علی کو خبروں میں لا کھڑا کیا۔ کچھ لوگوں نے ان کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کو اوور ایکٹنگ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا، مگر اب فضا علی نے ان لمحات کے پیچھے چھپی اصل کہانی سب کے سامنے رکھ دی۔
ایک حالیہ گفتگو میں فضا علی نے انکشاف کیا کہ تُلسی بٹ نے نہ صرف اُن سے رابطہ کیا بلکہ فون پر معافی بھی مانگی۔
فضا علی نے کہا، میرے پاس تُلسی بٹ کی کال ریکارڈنگ موجود ہے، مگر میں اسے پبلک نہیں کروں گی۔ وہ خود چاہتی تھیں کہ میں ایک شو کروں جس میں آ کر وہ عوامی معافی مانگیں۔
فضا نے مزید بتایا کہ ان کے آنسو صرف تُلسی کے آنے پر نہیں بہے تھے، بلکہ اس سے ایک دن پہلے سے ہی وہ اور ان کی ٹیم بہت جذباتی ہو چکی تھی۔
کاشف بھائی بھی رونے لگے تھے، ہم سب کی کیفیت عجیب تھی۔ میں تو اپنے مونولاگ میں بھی رو پڑی تھی، تُلسی بٹ تو بعد میں آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دل سے چیزوں کو محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھتی ہیں۔
مجھے حیرت ہے کہ لوگ اتنے بے حس کیسے ہو سکتے ہیں؟ اگر آپ کسی کے دکھ پر بھی کچھ محسوس نہیں کرتے، تو مسئلہ مجھ میں نہیں، شاید آپ میں ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Talks About Tulsi Butt And Her Apology and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Talks About Tulsi Butt And Her Apology to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.