رات کو کھٹمل سونے نہیں دیتے؟؟ تو جان لیں کہ آپ کس طرح چند گھریلو ٹِپس استعمال کر کے کھٹملوں سے نجات پا سکتے ہیں

اگر گھر میں کھٹمل ہو جائیں تو دن کا چین اور راتوں کا سکون برباد ہو جاتا ہے، کھٹمل گندگی کی جانب لپکتے ہیں اور وہیں اس کی بھرمار ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اس پریشانی سے نجات کے لئے لوگ گھر میں ہزاروں روپے کی دوائیاں ڈالتے ہیں لیکن پھر بھی کھٹملوں سے چھٹکارا نہیں ملتا، تو اب پریشانی کی بات نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسی گھریلو ٹِپس جن کے استعمال سے آپ آسانی سے کھٹملوں سے نجات پا سکیں گے۔

ٹِپس:

• گھر میں موجود تمام ایسی چیزیں جنہیں دھونے سے وہ خراب نہ ہوں انہیں دھو لیں، کوشش کریں کہ تکیے، کمبل، دیواریں لوہے کا فرنیچر اور دروازے وغیرہ گرم پانی سے دھو لیں، زیادہ گرم پانی میں کھٹمل زندہ نہیں رہ پاتے یہ ایک آسان ٹوٹکہ ہے۔

• ٹی ٹری آئل کھٹملوں کو بستر سے دور رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں تیز مہک ہوتی ہے، ٹی ٹری آئل کا چھڑکاﺅ اپنے بستر کے ارگرد دروازوں کو کونوں یا جہاں بھی کھٹمل ہوں کر دیں۔

• پودینہ ایک ایسی چیز ہے جس سے کھٹمل دور بھاگتے ہیں اس لئے اگر اس کے پتوں کو پیس کر متاثرہ جگہوں پر ڈال دیا جائے تو وہاں سے کھٹمل غائب ہوجاتے ہیں۔

• لیونڈر آئل کھٹملوں سے نجات کا بہترین زریعہ مانا جاتا ہے، بستر اور فرش وغیرہ پر اس تیل کو رگڑنے سے آپ کھٹملوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں بعد میں اسے صاف بھی ضرور کریں۔

Khatmal Se Nijat Pane Ka Asan Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khatmal Se Nijat Pane Ka Asan Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatmal Se Nijat Pane Ka Asan Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9168 Views   |   16 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رات کو کھٹمل سونے نہیں دیتے؟؟ تو جان لیں کہ آپ کس طرح چند گھریلو ٹِپس استعمال کر کے کھٹملوں سے نجات پا سکتے ہیں

رات کو کھٹمل سونے نہیں دیتے؟؟ تو جان لیں کہ آپ کس طرح چند گھریلو ٹِپس استعمال کر کے کھٹملوں سے نجات پا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کو کھٹمل سونے نہیں دیتے؟؟ تو جان لیں کہ آپ کس طرح چند گھریلو ٹِپس استعمال کر کے کھٹملوں سے نجات پا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔